+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 25 2025 15:29:13
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سوموار منگل پیمنٹ پر 215.5/216 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کیش پیمنٹ پر 217 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور 45 دن پیمنٹ پر 221 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کل تھل بھی مارکیٹ تھوڑی نرم تھی 8850/8875 روپیہ من تک بھاؤ تھے کیش پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اگلے دنوں پورٹ پر آمدن ہے اس وجہ سے ٹریڈرز تھوڑے رکے ہوئے ہیں۔ تاہم اگلے 5/10 دن میں جو بھی مارکیٹ تھوڑی بہت نیچے آئے تو وہاں مال خریدنے چاہیں۔ آگے مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ کیونکہ آگے پائپ لائن میں مال اتنے زیادہ بکنگ میں نہیں ہیں۔ آگے چار ماہ پڑے ہیں اور حاضر بکنگ ٹائٹ ہے۔ بکنگ رکی ہوئ ہے جولائ اگست شپمنٹ 715 ڈالر اور اکتوبر نومبر 620/30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آج انٹر بینک میں ڈالر 1.2 روپیہ کمزور ہو کر 284.12 پیسے تک آیا تھا دن کو لیکن ابھی دوبارہ 284.90 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ ڈالر میں بھی بہت سٹرونگ بائنگ ہے بینکنگ سیکٹرز کی۔ ڈالر بھی کھل کر ملتا نہیں ہے۔ ڈالر میں بھی 2/4 روپے بہتری لگ رہی ہے۔