+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 04 2025 12:07:10
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 175/176 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بیچ بھی کھل کر نہیں ہے کیونکہ حاضر میں امپورٹرز کے مہنگے ریٹوں والے مال ہیں جبکہ حاضر گاہکی بھی کمزور ہے۔ نیچے تھوڑی بہت بھی گاہکی آئ یا کوورنگ والے گاہک بنے تو مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ بازار کافی وقت سے پہلے ہی سٹے بازوں نے کمزور کر دیا ہے۔ تھل 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب بکنگ نومبر دسمبر 480 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 147.28 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے لیکن وقتی مارکیٹ میں 2 ہفتے میں 30 روپیہ کلو نکلے ہیں۔ اس میں تھوڑے بہت پیسے پڑ بھی سکتے ہیں۔