+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 09 2025 15:05:55
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کی 5 لاکھ ٹن امپورٹ کے حوالے سے فیڈرل کیبنٹ نے 53% ٹیکسز اور ڈیوٹیز معاف کی ہیں تاکہ چینی کی بڑھتی ہوئ قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔ جس میں 18% سیلز ٹیکس، 3% ایڈشنل سیلز ٹیکس، 6% انکم ٹیکس، 20% کسٹم ڈیوٹی اور 6% ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔ لیکن اس میں ابھی بہت ساری چیزیں کلئر ہونا باقی ہیں۔ جیسے کہ یہ کمرشل امپورٹ ہے یا کہ ٹی سی پی خود امپورٹ کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان کے پاس امپورٹ میں صرف ایک ہی آپشن دبئ ہے۔ انڈیا سے امپورٹ کی اجازت نہیں ہے اور برازیل سے چینی آنے میں 45 دن تک وقت لگ جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دبئ الخلیج شوگر ملز اس کا بھرپور فائدہ اٹھائے گی کیونکہ پاکستان کے پاس اور کوئی سپلائر کا آپشن نہیں ہے ابھی فل حال دبئ سے الخلیج شوگر ملز صرف پاکستان کے لیے مال بھی آفر نہیں کر رہی ہے۔ جب چیزیں کلئر ہو جائیں گی پھر آفرز آئیں گی۔ اور الخلیج شوگر ملز جب مال بیچتی ہے تو اپنی شپنگ لائن استعمال کرتی ہے اور سی اینڈ ایف بیسز پر بھیجتی ہے۔ فل پیمنٹ ایڈوانس میں وصول کرتی ہے۔ فل حال کے جو حالات ہیں اس کے مطابق اندازاً دبئ سے 45 اکیومزا فائن گرین جو چینی ہے اس کا 535 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کراچی پورٹ کے لیے جبکہ جو 150 اکیومزا بولڈ گرین ہے وہ 590 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فائن گرین والی بغیر ٹیکسز کے کراچی پورٹ پر 153 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لیکن پچھلی بار جب ٹی سی پی نے فائن گرین مال منگوایا تھا تو اس میں کافی سارے پھڈے پڑ گئے تھے اور مال پورٹ پر ہی پڑے رہ گئے تھے بکتے ہیں نہیں تھے۔ جبکہ بولڈ گرین والی چینی 168.74 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اگر انٹر بینک ڈالر 286 کے ریٹ پر ہی رکا رہے تو اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی بھی ادھر ہی رکی رہے تو۔ اب بات کرتے ہیں انٹرنیشنل مارکیٹ کے ٹرینڈ کی۔ شوگر انٹرنیشنل مارکیٹ پچھلے دو سال سے مسلسل کمزور ہے۔ مارکیٹ 750 ڈالر سے کمزور ہو کر 480ڈالر کے لیول پر ہے۔ اس لیول پر اچھی گاہکی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ یہ بھی ممکن ہے جب تک ایکسپورٹ کی اجازت کے مکمل کام ہوں انٹرنیشنل مارکیٹ میں اگلے 20/30 دن میں ریٹ میں 30/40 ڈالر تیز ہو جائے پھر پڑتا ہی اوپر چلا جائے گا۔ اس لیے ساری چیزیں وقت کے ساتھ جیسے جیسے کلئر ہوتی جائیں گی اپڈیٹ دیتے جائیں گے۔