+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 07 2025 12:52:28
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 6000 سے 6200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6400/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق زیادہ تر سٹاکسٹ 4000 سے 5000 کے لیول پر پرافٹ ٹیکنگ کے کے نکل گئے ہیں۔ ابھی مال بالکل شارٹ ہیں اکا دکا گھروں کے پاس ہیں وہ بھی اکا دکا گاڑی بیچ کر ریٹ بڑھا دیتے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ لیکن خطرناک ہے ریٹ بہت تیز ہو گیا ہے۔ ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا کر کے مال فروخت لازمی کرنا چاہیے۔ 

ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 340 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ 

سدا بہار جوار مارکیٹ گرم ہے۔ 500/600 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 7000 سے 7400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جو مال ڈیمیج ہو گئے ہیں یا ہلکی کوالٹی ہیں وہ 7000 ہیں باقی کھرے مالوں کے 7400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ان ریٹوں میں نفع لازمی پکا کرنا چاہیے۔ آخری ریٹ پر نہیں بیٹھنا چاہیے۔