+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 25 2025 12:34:55
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ والے 208 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کیش پیمنٹ والے 209 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل حاضر مارکیٹ پچھلے پانچ چھے ہفتوں سے مسلسل کمزور ہے۔ 231 والی مارکیٹ 205 تک رہ گئ تھی۔ جہاں مارکیٹ میں 25/26 روپے نکلے ہیں 5/10 پڑ سکتے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ بھی 120/30 ڈالر کمزور ہوئ ہے۔ 810 ڈالر والی 680/90 ڈالر تک بھاؤ رہ گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 211/14 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ جبکہ نیو کراپ اکتوبر نومبر 580 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 180 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر 285 روپیہ کے لیول پر ہے امپورٹ میں۔ نیو کراپ کا ریٹ کم ہونے کی وجہ سے فل حال حاضر میں ٹریڈرز زیادہ خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ اکتوبر نومبر کا جو جہاز بک ہوا ہے 562 ڈالر والا اس میں بھی ری سیل میں مال مل جاتے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 8700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔