+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 14 2025 12:23:37
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 216 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ کٹنگ کے سودوں کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔ ساتھ حاضر بکنگ بھی کمزور ہوئ ہے اور نیو کراپ بھی ریٹ کافی کم ہے جس کی وجہ سے بازار پچھلے دو تین ہفتے سے مسلسل نرم ہے۔ تاہم جون جولائی والی بکنگ بھی 720 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 224.13 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور مال 15 اگست سے 15 ستمبر کے درمیان میں آئے گا۔ فل حال جن ٹریڈرز نے پیمنٹ لگا کر مال لیے ہوئے ہیں وہ نہیں بیچتے ہیں مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ صرف کٹنگ والوں کی ہی بیچ آتی ہے۔ اس کے علاؤہ بازار میں بیچ نہیں ہے۔ جہاں کٹنگ والے سودے نپٹ جائیں گے لوکل بازار میں تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے۔