Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 05 2025
مرچ ثابت ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Aug 30 2025 14:53:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 17000 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی نکلی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ .
Aug 30 2025 14:50:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے مالوں کے۔ آج کنری منڈی میں آمدن بڑھی ہے اور 3000 بوری تک کی آمدن تھی اور ہائبرڈ مالوں کے 20500/22000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں کوالٹی کے حساب سے جبکہ دیسی لونگی 24000/25000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Aug 30 2025 14:44:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 207 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ لوکل میں گاہکی نکلی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور حاضر میں ٹریڈرز کے پاس اونچے ریٹس والے مال پڑے ہیں۔ .
Aug 30 2025 14:42:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ نرم ہے۔ کراچی سے آگے جہازوں کی ڈلوری کے سودے 20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی 21200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی خاموش ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل میں جنوبی پنجاب سائڈ آگے بارشیں بھی ہیں اور جتنے بھی دریا ہیں سب میں سیلابی صورتحال ہے۔ تقریباً 1400 دیہات خالی کرائے گئے ہیں اور 12 لاکھ سے زائد لوگوں کو ہجرت کرائ گئ ہے جس میں زیادہ تر دیہات کے لوگ ہیں اور زرعی زمینیں زیر آب ہیں۔ اس کے علاؤہ بھی سیلاب سے کافی نقصان ہوا ہے۔ جس میں جانی نقصان، مالی نقصان لوگوں کے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں۔ لوگ بے گھر ہو گائے ہیں۔ مال مویشی کا نقصان ہوا ہے۔ فصلیں تباہ ہو گئ ہیں۔ اس کے علاؤہ کھیتوں میں پانی کھڑا ہو جائے تو اگلی فصل بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ سیلاب کے پانی سے زمین کی زرخیزی متاثر ہو سکتی ہے اور اس کے بعد فصلوں میں بیماریاں بڑھ جاتی ہیں۔ انفرا سٹرکچر کا نقصان ہوا ہے۔ بجلی پانی گیس کی لائنیں متاثر ہیں۔ ابھی اگلے دو چار دن مزید ناساز ہیں۔ معاشی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ اب کسانوں کے پاس پیسے ہی نہیں ہونگے تو کہاں سے بیج بوئیں گے۔ .
Aug 30 2025 14:28:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ مارکیٹ 200/300 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور فیصل آباد منڈی میں 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں بھی 10800/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل میں سٹاکسٹ گاہک ہیں اور زمین دار بھی کھل کر مال نہیں دے رہے ہیں۔ بس اتنا سیل کرتے ہیں جتنا پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ باقی مال سٹاک میں جا رہا ہے۔ لوکل سٹاکیہ دھڑا دھڑ مال لے رہا ہے۔ تل کا ریٹ کم ہے جس کی وجہ سے سٹاکسٹ کی دلچسپی ہے۔ موسم بھی خراب ہے جو مین بیلٹ ہیں ان علاقوں میں ساہیوال سائڈ بھی بہاول نگر سائڈ بھی۔ اگلے دو چار دن مزید جتنے بھی جنوبی پنجاب میں دریا ہیں سیلابی صورتحال ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں برازیل 950 نائجیریا 980 پاکستان 1000 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 30 2025 14:26:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 117/118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ .
Aug 30 2025 14:25:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو مال 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 30 2025 13:39:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ المعیز 2 50 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 17350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ لوڈنگ نہیں ہے فاطمہ 17275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ یونائٹڈ 17075 جے ڈی ڈبلیو 17100 اے کے ٹی لوڈنگ والے مال 17280 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آروائے کے 17250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور شوگر ملز کے 17380 جبکہ شاہمراد آباد گار 17415 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لوڈنگ کے مسائل ہیں جسکی وجہ سے کام کاج سست ہیں۔ .
Aug 30 2025 12:54:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 6200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں نئے مال 5400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اوکاڑہ منڈی میں 4700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے مالوں کے۔ اوکاڑہ سائڈ بارش کی وجہ سے آمدن نہیں ہے۔ .
Aug 30 2025 12:36:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 14000/14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 15100/15300 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ .
Aug 30 2025 12:22:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 10250/10300 سرگودھا منڈی میں 10100/10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 30 2025 12:21:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی دیسی گجرخان منڈی میں 4800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لائنوں سے کھل کر بیچ نہیں آتی ہے۔ .
Aug 30 2025 12:09:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی دیسی گجرخان منڈی میں 4800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لائنوں سے کھل کر بیچ نہیں آتی ہے۔ .
Aug 30 2025 12:00:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 205 جبکہ کیش پیمنٹ پر 206 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 8575 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ زیادہ مزیداری نہیں ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 30 2025 11:56:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 300 روپیہ من مارکیٹ تیز اوپن ہوئی ہے اور 4150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ 400/500 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 10300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے۔ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مالوں کی کھل کر بیچ نہیں آتی ہے۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 29 2025 17:20:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں جے ڈی 17100 یونائیٹڈ 17075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اے کے ٹی لوڈنگ والے مال 17300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 29 2025 17:04:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 400 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 3850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ بھی 800 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 9800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے۔ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 10600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کم ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Aug 29 2025 16:46:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مال 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بڑی منڈیوں میں رشین مشین کلین مال کم ہیں اور جو فارمر ڈریس پرانے مال پڑے ہیں ان میں زیادہ تر مال ڈنک والے ہیں پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشیا کی کراپ بھی اس دفعہ بمپر ہے آگے ستمبر اکتوبر میں مال آنا شروع ہو جائے گئے اور کالا چنا کی بکنگ بھی کمزور ہے 510/20 ڈالر ریٹ ہیں جسکی وجہ سے ملرز رشین چنے میں نہیں جائے گئے۔ رشین چیکو کی مارکیٹ نرم نظر آرہی ہے۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم 210/15 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 230/235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم گودام کے مال 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 290/95 روپیہ کلو تک بھاؤ بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 390/400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 29 2025 16:46:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 117/118.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مال ریسیل میں 113 روپیہ کلو تک کی بیچ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Aug 29 2025 16:45:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 195.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی 197.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 29 2025 16:10:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 860 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10584 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل اور بکنگ کا پڑتا ساتھ ساتھ ہی ہے جسکی وجہ سے حاضر میں کھینچ بن سکتی ہے۔ .
Aug 29 2025 16:09:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 203/203.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 208 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کمزور ہونے کی وجہ سے حاضر میں ٹریڈرز خریداری کو ترجیح نہیں دے رہے ہیں مال فارغ کر رہے ہیں۔ بکنگ نومبر دسمبر شپمنٹ 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 161 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ٹریڈرز فارورڈ بکنگ میں بھی تھوڑا تھوڑا کر کے مال لیتے ہیں کھل کر مال نہیں لیتے ہیں۔ .
Aug 29 2025 15:48:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ المعیز 2 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ لوڈنگ نہیں ہے فاطمہ لوڈنگ والے مال 17300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ یونائٹڈ 17080 جے ڈی ڈبلیو 17100 اے کے ٹی لوڈنگ والے مال 17300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی 17325 گھوٹکی 17300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آروائے لوڈنگ نہیں ہے اور 17250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور شوگر ملز کے 17380 جبکہ شاہمراد آباد گار 17430 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Aug 28 2025 18:43:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مال 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ گولڈن مال 570 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا فیصل آباد منڈی میں 600 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم 210/15 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 230/235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم گودام کے مال 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 290/95 روپیہ کلو تک بھاؤ بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 390/400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 28 2025 18:43:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں جے ڈی 50 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 17100 یونائیٹڈ 17075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Aug 28 2025 18:16:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10800سے 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں 10700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل میں سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ مال لے جاتے ہیں۔ لوکل ریٹ بھی کم ہیں اور آگے کئ علاقے اوکاڑہ ساہوال بہاولنگر پاکپتن ریڈ الرٹ ہیں سیلاب کی وجہ سے۔ فل حال لوکل سٹاکیہ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے فل ایکٹو ہے۔ .
Aug 28 2025 18:15:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 14200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 15300 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 28 2025 17:56:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ حاضر میں 203.5/204 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں مزے داری نہیں ہے۔ لوکل حاضر ریٹ 665 ڈالر کے لیول پر ہے جبکہ جنوری شپمنٹ کے سودے 510 ڈالر میں مل رہے ہیں۔ دسمبر شپمنٹ 540 ڈالر میں مل رہے ہیں۔ تنزانیہ کالے چنے کی بکنگ کمزور ہوئ ہے اور اکتوبر شپمنٹ 585 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اکتوبر شپمنٹ والے مال بھی دسمبر میں ہی آئیں گے۔ لیکن لوکل جزبات توڑ رہے ہیں۔ .
Aug 28 2025 17:54:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسی سائڈ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں پلانٹ والے مال 3700/3750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ لالا موسیٰ سائڈ بھی 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل کچے مالوں کے 8800/9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسی سائڈ مالوں کی بیچ آجاتی ہے جبکہ ملتان فیصل آباد پلانٹ والے مالوں کی کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Aug 28 2025 17:30:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 117/119 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مال ریسیل میں 114 روپیہ کلو تک کی بیچ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott