Sugar | چینی
May 22 2026
Feb 24 2026 15:15:59 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کرمسن فارمر ڈریس کوالٹی 158/159 جبکہ نپر کوالٹی 160/161 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں ان ریٹس میں مال لینے چاہیے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 24 2026 15:05:58 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 13100 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ بھی 10 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 965 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 11840 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Feb 24 2026 14:43:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین لوکل کراچی مارکیٹ میں 36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ نرم ہے۔ بکنگ مارکیٹ 50 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور انڈیا سے دبئ کے لیے 2450 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 24 2026 14:36:38 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں مارکیٹ 15600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ رکی سی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ 30/40 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور انڈیا 1710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 24 2026 14:34:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ حاضر جو پورٹ پر مال لگا ہوا ہے اس کے 113.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اگلے ویسل کے 105 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اگلا ویسل جو ہے یہ مارچ کے شروع میں آ جائے گا لیکن برتھ اس کو لیٹ ہی ملے گی۔ برتھ 10 مارچ کے بعد ملے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پہلے کام کافی ہوئے تھے ابھی ٹریڈرز وہی کام نپٹا رہے ہیں۔ نئ فریش خریداری نہیں ہے نیچے مارکیٹ میں اس وجہ سے مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ابھی جو ویسل پورٹ پر لگا تھا اس میں تو سارا مال بک بکا گیا ہے۔ ملرز کی آگے 20 دن کی دال پہلے سے ہی بکی ہوئ ہے۔ ابھی فل حال جو پہلے کام ہوئے تھے مارکیٹ میں انہی کو نپٹایا جا رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایک بلک ویسل بک ہوا ہے کینیڈا سے 15 ہزار ٹن کا 331 ڈالر میں۔ اس سے پہلے ایک پائپ لائن میں 322 ڈالر میں بھی مال بک ہوا ہے۔ اتنا مال تو ٹھیک ہے پائپ لائن میں آگے وقت کے ساتھ نیچے بک جائے گا ریٹ کم ہیں۔ ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ لیکن اگر مزید مال بک ہوتا ہے تو لوکل دوبارہ زیادہ سپلائ کی وجہ سے مارکیٹ انڈر کاسٹ بھی جا سکتی ہے۔ ابھی آگے مزید بکنگ میں فل حال نہیں جانا چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ زیادہ ہے ییلو پیس کی۔ زیادہ سپلائ کی وجہ سے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے مارکیٹ پر پریشر پڑ سکتا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں ییلو پیس کا کم ترین ریٹ 290 ڈالر تک آیا تھا تاہم اس وقت گندم کا ریٹ 330 ڈالر تک تھا۔ ابھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 230 ڈالر ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مکئ کا ریٹ بھی کافی کمزور ہوا ہے 245 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ا گیا ہے۔ باقی چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فل حال مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ بھی زیادہ ہے اور اس بار انڈیا بھی گاہک نہیں ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ییلو پیس کا۔ پچھلے سال انڈیا نے 38 لاکھ ٹن تک ییلو پیس خریدا تھا جس کی وجہ سے پچھلے سال بھی زیادہ سپلائ کے باوجود قیمتیں رک گئ تھیں۔ لیکن اس بار ییلو پیس کی انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور نظر آ رہے ہیں۔ .
Feb 24 2026 14:26:28 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17000/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سندھ لائنوں پر شہزادی اور مورو کوالٹی کی تھوڑی بہت آمدن شروع ہے مال ابھی گیلے ہیں تاہم آگے عید کے بعد آمدن بڑھے گی اور کھل کر آمدن شروع ہو گی۔ سندھ لائنوں پر گیلے مال 15000/15500 جبکہ اچھے کھرے مال 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 24 2026 13:13:31 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ جھنگ شوگر ملز کے 13975 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بھون شوگر ملز کے 14010 رمضان شوگر ملز کے 14075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ 14125 نون شوگر ملز 14250 جوہر آباد شوگر ملز کے 14700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ بھی مارکیٹ کمزور ہے۔ کسان شوگر ملز کے 14100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کمالیہ سورج 14000 کشمیر 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب می جے ڈی ڈبلیو گروپ کے 13910/15 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مہران فاران 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودے بازار تھوڑا سست اوپن ہوا ہے 13950 کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مارچ کے سودے 14180 کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج پنجاب کی شوگر ملز میں گنے کی ارائول 5828 ٹرالی ہے جبکہ کل 5394 ٹرالی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فروری کے آخر میں گنے کی ریکوری زیادہ ہونا شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ملز گنے کا ریٹ بھی زیادہ کر دیتی ہیں۔ ابھی جنوبی پنجاب میں 500 روپیہ من ریٹ ہے گنے کا۔ فل حال ابھی ٹریڈرز آمنے سامنے ہی کام کر رہے ہیں جب کرشنگ مکمل ہو گی پھر مارکیٹ کی صورتحال واضح ہوگی۔ .
Feb 24 2026 12:46:03 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور کیش پیمنٹ پر 161 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایگروکراپ ویسل کے مال کے 157.5 جبکہ ایل ڈی سی 4 کے 159.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب تھل سائڈ 6700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ امپورٹرز ساتھ ساتھ نفع پکا کر رہے ہیں ہولڈ نہیں کر رہے ہیں۔ وقتی حاضر بازار گاہکی کے اوپر منحصر ہے۔ تاہم آگے لانگ ٹرم میں بکنگ میں امپورٹرز نہیں جا رہے ہیں۔ .
Feb 24 2026 12:19:36 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مالوں کے 11800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 60 40 کوالٹی مال 11200 جبکہ 50 50 کوالٹی مال 10700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ ڈیمانڈ ٹھنڈی ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 12600 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو۔کے جبکہ سندھ لائنوں پر 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی تھوڑی سست ہے۔ انڈیا 5441 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Feb 24 2026 11:58:29 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سبی لائن 9100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ ہائبرڈ جوار مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ ملتان نیچے ریٹیل میں 500 روپیہ من میں کام ہو گیا ہے۔ فل حال جن امپورٹرز کے مال آنے ہیں مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ جب مال پہنچ جائیں گے۔ پھر بیچیں گے کیونکہ ابھی جو مال کلئر ہونے ہیں ان پر اخراجات کا بھی پتا نہیں ہے کلیئرنگ میں کتنا خرچہ آئے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 گٹو کی آمدن تھی مال ہلکی مکس کوالٹی ہیں اور 9150 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
May 22 2026
May 22 2026
May 22 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott