+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 24 2026 14:34:22
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ حاضر جو پورٹ پر مال لگا ہوا ہے اس کے 113.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اگلے ویسل کے 105 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اگلا ویسل جو ہے یہ مارچ کے شروع میں آ جائے گا لیکن برتھ اس کو لیٹ ہی ملے گی۔ برتھ 10 مارچ کے بعد ملے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پہلے کام کافی ہوئے تھے ابھی ٹریڈرز وہی کام نپٹا رہے ہیں۔ نئ فریش خریداری نہیں ہے نیچے مارکیٹ میں اس وجہ سے مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ابھی جو ویسل پورٹ پر لگا تھا اس میں تو سارا مال بک بکا گیا ہے۔ ملرز کی آگے 20 دن کی دال پہلے سے ہی بکی ہوئ ہے۔ ابھی فل حال جو پہلے کام ہوئے تھے مارکیٹ میں انہی کو نپٹایا جا رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایک بلک ویسل بک ہوا ہے کینیڈا سے 15 ہزار ٹن کا 331 ڈالر میں۔ اس سے پہلے ایک پائپ لائن میں 322 ڈالر میں بھی مال بک ہوا ہے۔ اتنا مال تو ٹھیک ہے پائپ لائن میں آگے وقت کے ساتھ نیچے بک جائے گا ریٹ کم ہیں۔ ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ لیکن اگر مزید مال بک ہوتا ہے تو لوکل دوبارہ زیادہ سپلائ کی وجہ سے مارکیٹ انڈر کاسٹ بھی جا سکتی ہے۔ ابھی آگے مزید بکنگ میں فل حال نہیں جانا چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ زیادہ ہے ییلو پیس کی۔ زیادہ سپلائ کی وجہ سے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے مارکیٹ پر پریشر پڑ سکتا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں ییلو پیس کا کم ترین ریٹ 290 ڈالر تک آیا تھا تاہم اس وقت گندم کا ریٹ 330 ڈالر تک تھا۔ ابھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 230 ڈالر ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مکئ کا ریٹ بھی کافی کمزور ہوا ہے 245 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ا گیا ہے۔ باقی چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فل حال مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ بھی زیادہ ہے اور اس بار انڈیا بھی گاہک نہیں ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ییلو پیس کا۔ پچھلے سال انڈیا نے 38 لاکھ ٹن تک ییلو پیس خریدا تھا جس کی وجہ سے پچھلے سال بھی زیادہ سپلائ کے باوجود قیمتیں رک گئ تھیں۔ لیکن اس بار ییلو پیس کی انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور نظر آ رہے ہیں۔