Mung Beans | مونگ ثابت
Jan 22 2026
Feb 21 2023 18:01:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں مزید ایک روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 180 تک کام ہوے ہیں۔ اگلے پیر منگل کی پیمنٹ پر 181 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ مارچ کا مہینہ بھرپور ڈیمانڈ کا مہینہ ہے۔ .
Feb 21 2023 16:22:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں مزید تیز ہو گئے ہیں دو روپیہ کلو کی تیزی کے ساتھ 179 جیسے حالات بن گئے ہیں گرم ہے مارکیٹ۔ .
Feb 21 2023 12:52:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے وقت دوبارہ گرم ہو گیا ہے 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 176 تک کام ہوے ہیں۔ ملر خریدار ہیں۔ .
Feb 21 2023 11:30:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 174/175 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں بہتر ہوا ہے اور 263 روپیہ تک ہے۔ دوسری جانب بکنگ نمبر 1 کوالٹی مال 595 ڈالر تک ہیں جو کراچی پورٹ پر 170 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں اور امپورٹرز کو کافی ڈیمرج اور ڈیٹنشن چارجز بھی پڑے ہیں پچھلے مہینوں میں۔ .
Feb 20 2023 16:37:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں روپیہ ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہو گیا ہے۔ اور 174.50/175 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کراچی کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت 25/30 ٹرالے کراچی سے آرام سے لوڈ ہو رہے ہیں پنجاب کیلئے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہی 7/8 دن ہیں اسکے بعد مارچ کے پہلے ہفتے میں اچھی ڈیمانڈ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کیونکہ مارچ شروع ہونے کے بعد تین ہفتے رہ جائیں گے رمضان المبارک کو۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 261.75 پیسے کا ہو گیا ہے۔ تاہم آج بنک سے ڈالر کھل کر نہیں ملے۔ پچھلے ہفتے ڈالر ملنے کی رفتار بہتر ہوئی تھی جبکہ آج ڈالر نہیں ملے۔ پورٹ پر اس وقت ایک جہاز لگا ہوا ہے جسکی لفٹنگ ہو رہی ہے جبکہ دوسرا جہاز 8 مارچ کو پورٹ پر لگے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے ایک اور جہاز لوڈ ہونا تھا فروری میں لیکن آسٹریلیا کے سپلائر نے 10 مارچ تک ایکسٹینشن مانگ لی ہے۔ یعنی وہ جہاز دس مارچ تک لوڈنگ کیلئے جاے گا۔ اس وقت کراچی میں پیمنٹ کی تنگی ہے لیکن ریٹیل میں اگر ڈیمانڈ اچھی نکلی تو پیمنٹ کی تنگی دور ہو جائے گی۔ مجموعی طور پر کالا چنا کی مارکیٹ بہتر ہی دیکھائی دے رہی ہے۔ .
Feb 20 2023 11:53:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 173.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 20 تاریخ کے کافی سٹے کے سودے ہوئے ہیں اور لوگوں نے سر پر سودے بیچے ہوئے ہیں۔ جہاں کہیں حاضر میں تگڑی گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب ڈالر انٹر بینک میں 261/262 کے لیول پر ہے۔ کالا چنا بکنگ 600 ڈالر والی 170.5 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ جبکہ بینکوں سے ڈالر بھی کھل کر نہیں ملتے اور پچھلے پچھلے چار پانچ مہینوں میں لوگوں کو کافی ڈیمرج اور ٹیٹینشن چارجز بھی پڑے ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق اگر ڈالر کی یہی صورت حال رہی تو امپورٹرز پڑتے سے اوپر ڈیرمج چارجز بھی ڈال کر اور اپنا نفع بھی رکھ کر مال سیل کریں گے۔ .
Feb 18 2023 17:03:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 173.50/174 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 184 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز دوبارہ ایکٹو ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس ریٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ تیز ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج قندھار افغانستان میں ڈالر 7/8 روپیہ یک دم تیز ہوا ہے۔ .
Feb 18 2023 11:28:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 172.5/173 جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سرگوسھا منڈی میں 7400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال برابر سی مارکیٹ ہے۔ .
Feb 17 2023 14:47:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپے کلو تیز ہوا ہے اور 174/175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری میں لوڈنگ والے جے کے 5 کی لوڈنگ مکمل جہاز کی ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے ابھی تک معطل ہے اور 10 مارچ تک کی توسیع مانگ لی گئی ہے سیلر کی طرف سے۔ دوسری جانب ڈالر 263 روپیہ کے لیول پر ہے۔ تھوڑے تھوڑے مل رہے ہیں۔ .
Feb 16 2023 16:07:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 173 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں پیر کی پیمنٹ پر 174 جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج دوسرا دن ہے انٹر بنک سے ایمپورٹرز کو ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ دوسری جانب پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 190 سے 194 کی رینج میں کالا چنا فروخت کر کے ایک دفعہ نفع کھرا کر لیا تھا وہ لوگ اب دوبارہ کالا چنا خریدنا شروع ہو گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہیں ڈیمانڈ کم ہونے پر روپیہ دو روپیہ کلو مندہ بھی ہو جائے لیکن یہاں لوگوں نے تھوڑی تھوڑی خریداری شروع کر دی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 21/22 فروری کو ماہ شعبان شروع ہو جاے گا اور اس کے آس پاس گاہکی بھی نکل آے گی۔ .
Feb 16 2023 11:32:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 173 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔سرگودھا منڈی میں 7400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج کراچی پورٹ پر۔ آج کراچی پورٹ پر 92 کنٹینر کی دن تھی۔ انٹر بینک ڈالر ریٹ تو 2/3 روپے کم ہوا ہے لیکن ملتا نہیں ہے کھل کر۔ .
Feb 15 2023 19:00:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 کلو مزید کمزور ہوئ ہے اور 173/174 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Feb 15 2023 17:03:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 174.5/175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچےگاہکی سست ہے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 7450/7500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج کراچی پورٹ پر 50 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Feb 15 2023 11:54:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 174.5/175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ کام ہو رہے ہیں۔ فل حال برابر سی مارکیٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک ڈالر ریٹ 266 ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Feb 14 2023 17:58:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں رات کے اوقات میں ایک سے ڈیڑھ روپیہ کلو مزید کمزور ہوے ہیں اور 175.50 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے جہاز لگنا ہے جس کی وجہ سے پیمنٹ کا دباؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ .
Feb 14 2023 16:09:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 176.5/177 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں شام کے اوقات میں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Feb 14 2023 14:03:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دوپہر کے اوقات میں 1/2 روپے کلو نرم ہوئ ہے اور 176/177 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Feb 14 2023 11:39:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 178/179 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ کام کاج کافی ہو رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 268 روپیہ تک ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Feb 13 2023 20:19:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں دو تین روپیہ کلو مزید کم ہوے ہیں اور 179/80 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Feb 13 2023 16:27:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 182 تک کام ہوے ہیں۔ ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 18/21 فروری تک ایک جہاز کراچی پورٹ پر لگے گا۔ جبکہ دوسرا جہاز 8 مارچ کی تاریخ سننے میں آ رہی ہے۔ فل الحال چند دن ہو سکتا ہے مارکیٹ ادھر ہی کھیلے تاہم جب شعبان کا مہینہ شروع ہو گا وہاں آہستہ آہستہ گاہکی بڑھنی شروع ہو جاے گی۔ 21/22 فروری تک شعبان المعظم کا مہینہ شروع ہو جاے گا۔ پھر اس کے بعد تقریباً ایک ماہ بعد رمضان المبارک بھی شروع ہو جاے گا۔ شعبان اور رمضان اچھی گاہکی کے مہینے ہوتے ہیں۔ .
Feb 13 2023 11:32:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 183.5/184 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال برابر سی مارکیٹ ہے۔ مل بھی جاتا ہے اور ِبک بھی جاتا ہے۔ سرگودھا مارکیٹ 7725 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 269 روپیہ کے لیول پر ہے امپورٹ میں۔ .
Feb 11 2023 18:07:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 184 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Feb 11 2023 12:58:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا ریٹ میں ڈیڑھ سے دو روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 183.50/184 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ملرز کی جانب سے گاہکی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Feb 11 2023 11:42:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 181.5/182 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ کام ہو رہے ہیں۔دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 7700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 10 2023 14:36:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید بہتر ہوئ ہے اور 181.5/182 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ بہتر تھی۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی نظر آ رہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 269.5 روپیہ تک ہے۔ .
Feb 09 2023 16:56:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں دو روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 180 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 18 سے 21 فروری تک جو جہاز لگنا ہے اس میں بھی 180 روپیہ کلو تک ایڈوانس پیمنٹ پر کام ہوا ہے۔ پیمنٹ جب جہاز لگے گا تب دی جاے گی۔ پیمنٹ کے بعد ڈیلیوری ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جہاز میں نمبر ون کوالٹی ایمپورٹرز کے ہاتھ میں 586 ڈالر والا مال ہے جو 176 کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ جبکہ نمبر دو کوالٹی 169 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لوگوں نے پرافٹ ٹیکنگ کر لی ہے۔ اب جن ٹریڈرز نے 188/90 سے 194 تک اپنے مال فروخت کئے تھے وہ دوبارہ گاہک بننا شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے علاؤہ کالا چنا میں چونکہ سٹہ بازی بھی ہوتی ہے ہر وقت اس لئے بعض لوگ اوپر ریٹ میں سر پر بھی مال فروخت کر جاتے ہیں۔ اس لئے وہ ٹریڈرز جنہوں نے سر پر مال بیچے ہوے ہیں وہ کوورنگ بھی کر رہے ہیں۔ زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ اس ریٹ سے شائد مندہ نہ ہو۔ کیونکہ ایمپورٹرز کو اتنی بڑی رقم لگا کر کچھ نہ کچھ مزدوری ملنی چاہیے۔ پھر جب مال آے گا اس وقت پڑتا کیا ہو گا کسی کو کچھ پتا نہیں۔ ہاں اگر انٹر بنک میں ڈالر ریٹ کم ہو جائیں تو پھر الگ بات ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 273/74 کی سطح پر تھا۔ .
Feb 09 2023 14:10:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید نرم ہوا ہے اور 178 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ .
Feb 09 2023 11:33:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید 2/3 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 179/180 جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 20 فروری پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی 7500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی کمزور ہے فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 08 2023 16:29:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی کے ریٹ شام کے اوقات میں 2/3 روپیہ کلو مزید کمزور ہوے ہیں اور 182/83 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل گاہکی کمزور ہے اور پرافٹ ٹیکنگ بھی ہو رہی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے۔ فل الحال مارکیٹ ٹھنڈی نظر آرہی ہے۔ انٹر بنک ڈالر 276/77 کی سطح پر ہے لیکن آج ایمپورٹرز کو خاطر خواہ نہیں ملے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال کوئی بکنگ بھی نہیں ہورہی ہے جو جہاز راستے میں ہیں وہی ہیں فل الحال۔ .
Feb 08 2023 11:48:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ میں 2 روپیہ کلو کی کمی ہوئی ہے اور 185 تک کام ہوے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 186 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں پیمنٹ کی تنگی دیکھنے میں آئی ہے دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی بھی کم ہے۔ اس کے علاؤہ جن لوگوں نے 135/40/50 تک کالا چنا خریدا ہوا تھا وہ لوگ پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر کے ریٹ 276/277 کی سطح پر ہیں لیکن بنک کھل کر ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج بھی ہمیں کالا چنا کےلئے ڈالر نہیں ملے۔ .
Jan 22 2026
Jan 22 2026
Jan 22 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott