Sesame | تل
Sep 12 2026
Jun 13 2026 18:35:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانا مال 13500 جبکہ نیا 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن والے مالوں کے 15300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 13 2026 18:02:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 13580 اتحاد 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جون فکس کے سودوں کے 13540 جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13542 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 13 2026 17:57:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا چیکو ریگولر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 178 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم برانڈڈ مال 228/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ میں 245/260 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مال 315 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1035 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں مال کافی پڑے ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 13 2026 17:55:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کراچی مارکیٹ میں 10950/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ دالوں میں ضرورت کے مطابق کام کاج ہو رہا ہے۔ .
Jun 13 2026 17:50:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ ریگولر کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 11000/11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 13 2026 17:40:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں رشیا کے مال 93 جبکہ کینیڈا کے مال 94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کراچی پورٹ پر ییلو پیس کے ساتھ ساتھ مزید بھی بلک میں آمدن متوقع ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ .
Jun 13 2026 17:38:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12600 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ 60 40 کوالٹی کے 12000/12100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ نیو کراپ آگے نومبر کے آخر اور دسمبر میں شروع ہوگی تاہم آگے وقت کے ساتھ ساتھ مال بیچنا ہی چاہیے۔ .
Jun 13 2026 17:34:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسیٰ لائن پر 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8000 روپیہ کوئنٹل تک کی بیچ ہے جبکہ پلانٹ والے راولپنڈی پہنچ میں 8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بیچ ہے جبکہ گاہکی خاموش ہے۔ .
Jun 13 2026 17:22:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن جہاز والے مال 158 جبکہ حاضر میں 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں گاہکی سست ہے۔ پیر کو کرمسن ویسل کی کراچی پورٹ پر آمدن متوقع ہے۔ .
Jun 13 2026 17:19:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 13 2026 16:48:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ پرمٹ والے مال اسلام آباد پہنچ میں 4050/4060 جبکہ بغیر پرمٹ والے مال 4150/4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ لوڈ میں 3900/4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 13 2026 16:44:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں نئے باریک مال 9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پرانے موٹے مال 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ بھی ہے جبکہ خریدار ضرورت کے مطابق ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 13 2026 16:28:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 162.5 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ گاہکی سست ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 13 2026 16:24:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سبی نمبر ون کوالٹی کی مارکیٹ بہتر ہے ملتان 12000 کا خریدار بن جاتا ہے 12500 سمجھنی چاہیے بیچ کم ہے۔ سدا بہار جوار ایک دو فیصد ڈنک والا مال ملتان 15000 جبکہ اچھا مال 15500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں مارکیٹ بہتر ہے۔ ہائبرڈ جوار تھوک میں 380 جبکہ پرچون 390 جیسے ریٹ بن سکتا ہے لائن کیوری کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 13 2026 15:32:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 163 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ پیمنٹ کا بحران ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ نرم ہورہی ہے۔ .
Jun 13 2026 15:27:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن سندھ کی منڈیوں میں ہلکے سودے 34000 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں جبکہ اچھی کوالٹی کچا مال 36000/37000 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ آج ہزار روپیہ من تیز ہوا ہے۔ پلانٹ والے مال کی 43000 روپیہ من جیسی پوزیشن بن گئ ہے لیکن کھل کر بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں مزید تیز ہوا ہے 300/400 ڈالر اور 4400 ڈالر فی ٹن جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انڈیا میں پرانا اسٹاک زیرو تھا اس لئے لوکل ڈیمانڈ بھی ہے اور انڈیا کا کسان بھی منڈیوں میں کھل کر مال نہیں لا رہا ہے۔ تاہم فصل انڈیا میں بھی اچھی ہے اور پاکستان میں میں بھی فصل اچھی ھے۔ .
Jun 13 2026 14:53:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن جہاز والے مال 158 جبکہ حاضر میں 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ فلحال مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران ہے۔ .
Jun 13 2026 14:50:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 200 بوری کی آمد تھی 9000 سے 12500 تک بولی ہوئی ہے۔ پلانٹ والے مال 15200 میں مل جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پرانا مصری برسیم 13500 کی بیچ ہے گاہک سست ھے۔ جبکہ نیا مصری مال 15300 جیسے ریٹ بن گئے ہیں 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن سودوں کے۔ مصر میں ابھی آمدن شروع نہیں ہوئی ہے اگلے ہفتے سے محلہ الکبریٰ میں مال تھوڑا تھوڑا شروع ہو جائے گا۔ فل الحال محتاط انداز میں کام کرنا چاہیے سپلائی وافر ہے۔ کام اس لیول پر کرنا چاہیے تاکہ بندہ 15/20 ستمبر تک مال بیچ کر فارغ ہو جائے۔ یہ سال اینڈ تک کام کرنے والا نہیں ہے۔ جولائی میں مصر میں بھرپور آمد ہو گی پھر مارکیٹ کا رخ صحیح پتا چلے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا تقریباً نیا پرانا ملا کر مصر سے 400 کنٹینر کے لگ بھگ خریداری کر چکا ہے۔ ہو سکتا ہے مزید 200 کنٹینر لے جاے۔ پاکستان کے امپورٹرز نے فل الحال انٹری نہیں لی کیونکہ امپورٹرز کے ہاتھوں میں پرانا مال بہت ھے۔ اور پرانے مال کی فل الحال لوکل میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ پاکستانی دیسی برسیم سستا ہے۔ .
Jun 13 2026 14:39:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت 100 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 10950 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jun 13 2026 14:35:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں رشیا کے مال 93 جبکہ کینیڈا کے مال 94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی ضرورت کے مطابق ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 13 2026 14:14:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 13800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا 15000 جبکہ گولی کوالٹی 19500/20000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سکھری دھنیا 14000/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 13 2026 14:13:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ مارکیٹ 700 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 35500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں انڈین زیرہ کے جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی زیرہ 37000/38000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بلوچستان وغیرہ سٹرائیک ہیں جسکی وجہ سے مال نہیں آرہے ہیں پنجاب اور سندھ میں۔ فلحال لوکل مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jun 13 2026 13:25:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ جوہرآباد 14500 بھلوال 14050 سفینہ 13935 العریبیہ 13900 پپلان 13800 المعیز 1 13800 المعیز 2 13785 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13950 کمالیہ 13785 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ کے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ شوگر ملز کے 13600 اتحاد 13610 ڈھرکی گھوٹکی 13590 اے کے ٹی 13570 جبکہ ایس جی ایم 13580 اور الائنس شوگر ملز کے 13580 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13695 حمزہ 13680 فاطمہ 13740 شیخو 13730 اشرف 13690 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ النور 13750 آبادگار 13800 مہران فاران شوگر ملز کے 13835 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جون فکس کے سودوں کے 13545 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13540 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کا دارومدار ایکسپورٹ کے اوپر ہے۔ .
Jun 13 2026 12:56:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ کے مالوں میں خریدار خاموش ہے۔ لودھراں کے مال لائنوں پر 9500/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ لائنوں سے مزید آمدن بڑھے گی۔ .
Jun 13 2026 12:50:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت 500 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 13000/13500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ ایکسپورٹ میں وارہ پڑتا ہے اچھا ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jun 13 2026 12:33:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 60 40 کوالٹی کے 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی خاموش ہے تاہم ساتھ ساتھ مال بیچنا بھی چاہیے۔ .
Jun 13 2026 12:26:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ ریگولر کوالٹی 11000/11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فیصل آباد اور کراچی مارکیٹ میں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 13 2026 12:24:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بارشوں کے بعد ہی نیچے وکرا نکلے گا۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن 380 جبکہ پرولائن 400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرچون میں۔سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 14500/15200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نہ مال ہیں اور نہ آمدن ہے ملتان منڈی میں 15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 13 2026 12:17:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 50/100 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور سرگودھا منڈی میں 6450/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 15 جون کو جے کے ویسل کی پورٹ پر آمد۔ متوقع ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران بن سکتا ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آرہی ہے۔ .
Jun 13 2026 12:11:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسیٰ لائن پر 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال لوڈ میں 8400 اور راولپنڈی پہنچ میں 8800/8850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott