Desi Chickpeas | کالا چنا
Mar 10 2026
Dec 10 2025 20:52:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ 150 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو وغیرہ کا 14900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گیا ہے۔ فیصل آباد سائڈ سورج 15075 سویرہ 15175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر مارکیٹ کمزور ہی ہے۔3 مل فارورڈ کے سودوں کے 14010 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 10 2025 17:41:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ہلکی کوالٹی مال 175 جبکہ مشین کلین 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کام نہیں ہے۔ آج بھی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ہے۔ یوکرین کے 7 ایم ایم مال 205 جبکہ 8 ایم ایم مال 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 205/215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 365 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام نہیں ہے۔ .
Dec 10 2025 17:40:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مزید تیز ہے اور 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ان ریٹوں میں امپورٹرز کو نقصان ہے۔ .
Dec 10 2025 17:35:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر مسور کی بھی 168 کی بیچ ہے جبکہ گاہکی کمزور ہے۔ مزے داری نہیں ہے۔ .
Dec 10 2025 17:34:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر رات کے اوقات میں ریٹ آئیں گے۔ حاضر مارکیٹ کمزور ہی ہے گاہکی نہیں ہے۔ آج کل کی نسبت 1209 ٹرالی آمدن زیادہ ہے گنے کی پنجاب میں۔ آج آمدن 4934 ٹرالی تک تھی۔ 3 مل فارورڈ کے 14000 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے۔ .
Dec 10 2025 17:21:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ اور حاضر لوڈنگ والے مالوں کے 10100 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہیں۔ جہاں کہیں نیچے ڈیمانڈ اچھی ہوئ لوکل بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Dec 10 2025 17:20:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہے اور 122 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر تھوڑی تھوڑی گاہکی ہے۔ .
Dec 10 2025 17:13:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ مارکیٹ مزید کمزور ہے۔ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایوریج مال 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی گڈ ایوریج 9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اچھے وی آئ پی وائٹ مال بھی 9800 سے 10000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فل حال لوکل تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں چائنہ کی ڈیمانڈ کمزور ہے۔ .
Dec 10 2025 17:11:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور لوڈ میں 8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 10 2025 17:10:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے کام نہیں ہے۔ .
Dec 10 2025 17:09:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 160.5/161 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 162/162.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ وائٹئرا آمدن جہاز والے مال 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہے اور ل 150.25 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فل حال ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے لوڈنگ نہیں ہے۔ حاضر کام کاج سست ہے۔ .
Dec 10 2025 16:40:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 200 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے شام کے اوقات میں اور 10800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر میں تو کام نہیں ہے مال گیلے ہیں تاہم انویسٹرز پیمنٹ ابھی کر رہے ہیں جبکہ ڈلوری آگے جنوری یا فروری کی کر کے سودا کرتے ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 100 روپیہ مارکیٹ کمزور ہے اور 93.310 کلو کے 12000 تک کام ہوئے ہیں۔ دوسری جانب انڈیا مارکیٹ تیز ہے۔ پچھلے 8/10 دن میں 300 روپیہ کوئنٹل کی بہتری آئی ہے اور 4600 والی مارکیٹ 4925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ انڈین مارکیٹ کافی کمزور رہ گئ تھی۔ ابھی بازار بہتر ہے۔ انڈیا بازار تھوڑا بہت مزید بہتر ہو سکتا ہے۔ .
Dec 10 2025 15:05:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تمام ملز کے نئے ریٹ رات کو آئیں گے اور حاضر گاہکی خاموش ہے۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14010 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 10 2025 15:03:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ہلکی کوالٹی مال 175 جبکہ مشین کلین 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کام نہیں ہے۔ آج بھی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ہے۔ یوکرین کے 7 ایم ایم مال 205 جبکہ 8 ایم ایم مال 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 205/215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 365 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام نہیں ہے۔ .
Dec 10 2025 15:02:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 100 روپیہ من مزید بہتر ہے اور 12900 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ملتان منڈی میں سٹار برانڈ کے 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کراچی سے بیچ بھی رک گئ ہے۔ اب جن کے پاس مال رہ گئے ہیں انہوں نے ہولڈ کر لیے ہیں اگلے سال کے لیے۔ ان ریٹوں میں کافی نقصان ہے امپورٹرز کو۔ دوسری جانب پنجاب نیچے ریٹیل میں گاہکی بھی تقریباً ختم ہی ہے۔ سندھ بھی ختم ہی ہے بس 5/10 مزید ٹک ٹک چل سکتی ہے۔ .
Dec 10 2025 14:46:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کویٹہ منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 32000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 34000/34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ 50 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور انڈین کوالٹی کراچی پورٹ کے لیے 2455 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Dec 10 2025 14:45:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15500/15800 روپیہ من اور گولی کوالٹی 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 10 2025 14:43:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 17000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 17500/18000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ ایکسپورٹ میں ڈیمانڈ ہے۔ .
Dec 10 2025 14:41:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے آج کام کاج نہیں ہیں۔ .
Dec 10 2025 14:18:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں ارجنٹینا کے مال کے 30 دن پیمنٹ پر 11500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ برازیل کے مالوں کے 30 دن پیمنٹ پر 12000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
Dec 10 2025 14:17:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور 121 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ رکی ہوئ ہے 340 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 10 2025 14:16:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہے اور 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں 40 دن پیمنٹ پر 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر مسور کے 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ .
Dec 10 2025 13:51:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من بہتر ہے اور 10050روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج بکنگ 15 ڈالر تیز ہے اور 870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 10 2025 13:36:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ رمضان العریبیہ وغیرہ کے 15350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 15350 جبکہ کشمیر سورج وغیرہ کے 15250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد 15000/15050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی سکرنڈ باندی نوڈھیرو وغیرہ کے 15300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر فل حال گاہکی کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں مزید مندے کا رجحان ہے۔ فارورڈ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14005/10 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 10 2025 13:21:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری ہائبرڈ مکئ کا بھی ریٹ کم ہوا ہے 15 موئسچر والے فیڈ مل پاس مال 3050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ اوکاڑہ منڈی اچھے مالوں کے 3300/3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 10 2025 13:19:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید بھاگ ناڑی 200 روپیہ من مزید کمزور ہے اور 4200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ دادو ابھی آمدن شروع نہیں ہوئ ہے۔ فل حال مارکیٹ نرم ہے۔ ٹریڈرز بھی ابھی رہے ہوئے ہیں مال نہیں خرید رہے ہیں۔ مال ہیں بھی نمی والے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق عموماً جب پلیرز برسیم میں جیتے ہوتے ہیں تو وہ جواروں میں زور لگاتے ہیں لیکن اس سال برسیم میں ہر طرف ٹریڈرز کو کافی نقصان ہوا ہے۔ دکان داروں کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ انویسٹرز کو بھی نقصان ہوا ہے۔ اس لیے ابھی فل حال خاموشی ہے۔ سدا بہار جوار بھی اوکاڑہ منڈی میں 7200/7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بیچ ہے۔ گاہکی کمزور ہے۔ آج آمدن 2 گاڑی تک کی تھی .
Dec 10 2025 12:42:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مال 3500 جبکہ پلانٹ والے مال 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8750 روپیہ کوئنٹل جبکہ پلانٹ والے مال 9000/9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ راولپنڈی پہنچ میں پلانٹ والے مال 9300/9400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی پہنچ میں تھرپارکر والے مالوں کے 9000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال نیچے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Dec 10 2025 12:41:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے جبکہ لائنوں سے 200 کم کر کے بھی مال مل جاتے ہیں۔ لائنوں پر مال سٹاک بہت ہوا ہے۔ .
Dec 10 2025 12:21:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سودیمہ ویسل کے مال ایڈوانس پیمنٹ 161 روپیہ کلو جبکہ کیش پیمنٹ پر 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل 6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بکنگ بھی رکی ہوئ ہے۔ پائپ لائن میں کافی مال بک ہیں پہلے سے ہی اس لیے اب کوئ بکنگ میں جا نہیں رہا ہے۔ دوسری جانب لالڑی چنوں کی مارکیٹ بہتر ہے۔ لائنوں پر 7500 سے 8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 9700 سے 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال یہ دو ماہ بھنائ کا سیزن ہے اور تنزانیہ کے اچھی کوالٹی مال بھی کم ہیں۔ تنزانیہ 175 سے 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ میں جبکہ ریل پاس مال 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 10 2025 11:48:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 10200/300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 70/30 کوالٹی 10700/800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں مال موائسچر والے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے گاہکی کمزور ہے۔ تاہم اس سال پنجاب فصل اچھی ہے۔ جھاڑ اچھا ہے۔ دانا بھی بڑا ہے اور کلر بھی اچھا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott