+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 24 2026 12:49:24
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ مزید کمزور ہے اور پرانے مال کراچی مارکیٹ میں 19000 روپیہ من تک کی پوزیشن ہے۔ جبکہ نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن کی نا کوئ بیچ ہے اور نا کوئ گاہک ہے۔ بیچ اس وجہ سے نہیں ہے کہ شپمنٹس میں مسئلے ہیں۔ اب سارا کام مارکیٹ میں سیلر آپشن پر آ گیا ہے اور سیلر آپشن کی 19300 کی بیچ ہے اور سیلر آپشن میں گاہک نہیں ہے۔ وقتی سٹے کی وجہ سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے تاہم آگے بازار میں مندہ ہی لگتا ہے۔ بکنگ 1550 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 19047 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز مال بک کروا کر سیلر آپشن بیچ رہے ہیں۔ دوسری جانب دیسی برسیم بھی کچے مال اوپر 18/19 ہزار تک کام ہو کر کل 16 ہزار روپیہ من جیسی پوزیشن تھی۔ جبکہ پلانٹ والے تیار مال 21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔