+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 19 2026 17:53:04
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ قصور 200/250 بوری کی آمدن ہے اور اور کوٹ رادھا کشن ملا کر 400 بوری تک کی آمدن ہو جاتی ہے۔ آمدن انتہائ کم ہے بلکہ نا ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ایک ٹریڈر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ اس بار اس سائڈ پر جو اگیتی کاشت ہوتی ہے اس کا صحیح اگاؤ نہیں ہوا ہے اور دوسرا جون اور مڈ جولائ میں اس سائڈ بارشیں نہیں ہوئ بارشیں لیٹ ہوئ ہیں اگست میں۔ قصور سائڈ پر فصل کم ہونے کی وجہ سے آمدن کھل کر نہیں ہے۔ پہلے تو جب ٹرانسپورٹ بند تھی تب 2700 میں بھی گاہک نہیں تھا لیکن ابھی 2850/2900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور مقدار بھی کم ہے اور کوالٹی بھی ڈسکلر ہے۔ دوسری جانب تھل 7700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ سائڈ 2900/3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔