+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 21 2026 18:21:51
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور کراچی مارکیٹ میں 11000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بڑے سٹاکسٹ تھوڑا تھوڑا مال لینا شروع ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بازار مظبوط ہوا ہے۔ آگے پنجاب بھر میں بارشیں ہیں اور دریائے چناب والی پٹی پر سیلاب کا خطرہ بھی ہے تاہم اس سائڈ تل کم کاشت ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن ٹریڈرز کے پاس پچھلے مال پڑے ہوئے ہیں انہوں نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں بیچ نہیں رہے ہیں۔ ان ریٹوں میں نقصان ہے۔ کراچی ایکسپورٹرز بھی گاہک ہیں۔ آگے تیزی والا سیشن ہے اس لیے پہلے سے ہی عوام ایکٹو ہو گئ ہے اور جو بڑے گھر ہیں ان ریٹوں میں تھوڑا تھوڑا مال لینا شروع ہو گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 10800/10900 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔