+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 21 2026 12:29:11
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 8000/8100 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ حیدر آباد منڈی میں 7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق امپورٹڈ مالوں کے کراچی مارکیٹ میں تنزانیہ کے مالوں کے 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برازیل 9000 روپیہ من جبکہ ارجنٹینا 9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ میں بھی ارجنٹینا برازیل وغیرہ کا 760 ڈالر کا لیول ہے جو کراچی پورٹ پر 9228 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ تاہم پاکستان مونگ میں خودکفیل ہے عموماً جتنی کھپت ہے اتنی ہی پیداوار ہوتی ہے۔ تاہم اس بار ضرورت سے زیادہ پیداوار ہے اور دوسری دالوں کا ریٹ کم ہے۔ دال چنا کا ریٹ کم ہے دال مسور کا ریٹ کم ہے۔ ییلو پیس دال کا ریٹ کم ہے۔ فل حال آگے بارشیں ہیں جزباتی طور پر تھوڑا بازار بہتر ہوا ہے اس لیے ابھی فل حال لانگ ٹرم میں ان ریٹوں میں انویسٹمنٹ نہیں کرنی چاہیے۔ آگے ہفتہ دس دن بعد بھرپور آمدن بھی شروع ہو جائے گی۔