+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 17 2026 00:06:07
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی 160 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 530 ڈالر ہے۔ 530 ڈالر والا 161 میں پڑتا ہے کراچی یہ سودا بھی لینا چاہیے کیونکہ جس طرح انڈیا کالا چنا لینا شروع ہو گیا ہے ہو سکتا ہے انڈیا سفید چنا میں گھس جاے کیونکہ انڈیا میں بھی سفید چنا کی دال اور بیسن بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا میں مون سون کی بارشیں کم سننے میں آ رہی ہے اور آگے چل کر انڈیا میں کاشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے اگر کاشت متاثر ہو گئ تو انڈیا پھر سفید چنا کی خریداری بھی شروع کر دے گا اس لئے لانگ ٹرم میں سفید چنا کو ہولڈ کر کے چلنا چاہیے۔ تیزی بن سکتی ہے۔ کالا چنا 600 ڈالر میں انڈیا لینا شروع ہو گیا ہے اس حساب سے سفید چنا بھی مفت سمجھنا چاہیے یعنی انتہائی سستا سودا ہے۔ کالا چنا تو تاریخ میں زیادہ سے زیادہ 900 ڈالر تک بکا ہے لیکن سفید چنا جب شارٹ ہو جائے تو 1000/1200 ڈالر بھی بکنے کی طاقت رکھتا ہے۔ یہ الفاظ میں نے مثال کے طور پر لکھے ہیں۔ بحر کیف سفید چنا بھی لانگ ٹرم میں بہت مضبوط آئٹم ہے پھر دوسرے بات ہے کہ ریٹ انتہائی مناسب ہیں اس لئے تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ایک اور بنیادی وجہ بھی سمجھ لیں سفید چنا کی جب فصل شارٹ ہو جائے تو پھر اس کی دال نہیں بنتی صرف ناشتوں میں چلتا ہے اور ناشتہ پوائنٹ کمرشل سودا ہے اس کا کوئی بھی ریٹ بن سکتا ہے۔ ابھی رشیہ میں کوئی شارٹیج نہیں ہے لیکن ماہرین اگلا سال تیزی کا اس لئے سمجھتے ہیں کہ ال نینوں کی وجہ سے خشک سالی متوقع ہے خاص کر انڈیا میں اگر خشک سالی کی وجہ سے کاشت کم ہوئی تو پھر پوری ورلڈ میں تیزی آ جاتی ہے۔ انڈیا کی فصل سفید چنا اور کالا چنا ملا کر 120 لاکھ ٹن کی فصل ہوتی ہے۔ انڈیا میں اگر 25% کاشت کم ہو دو بہت بڑی شارٹیج بنتی ہے۔ اس لئے سفید چنا ان ریٹوں میں لینے میں کوئی حرج نہیں ہے