+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 07 2026 15:18:56
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ کمزور ہے۔ کراچی مارکیٹ سے پرانے مال کے 12000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مال کی 14500 کی بیچ ہے۔ گاہکی کمزور ہے۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ بکنگ میں بھی 1250 ڈالر کی بیچ ہے جبکہ گاہکی نہیں ہے۔ 1250 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 15735 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ ابھی فل حال پاکستان کو امپورٹ میں وارہ نہیں ہے۔ بکنگ ڈھیلی نظر آ رہی ہے۔ کیونکہ برسیم میں مصر سے پاکستان سب سے بڑا بائر ہے اور ابھی تک پاکستان کی طرف سے کوئ حل چل شروع نہیں ہوئ ہے۔ دوسری جانب دیسی برسیم کچے مال 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 8000/8500 سے 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مالوں کی بھی 14500 روپیہ من کی بیچ ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔