+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 07 2026 12:04:57
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8200/8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ حیدر آباد منڈی میں 7800/8000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ آگے جہاں ارائول شروع ہوئ بازار مزید ٹوٹ سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جون میں کراچی پورٹ پر 525 کنٹینر کی آمدن ہوئ ہے۔ اس سے پہلے جنوری فروری اور مارچ میں تو شارٹیج تھی جو مال آئے تھے بک گئے تھے تاہم مئ جون میں امپورٹ کی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ لوکل کراپ شروع ہو جاتی ہے اور پاکستان مونگ میں خودکفیل ہے۔ لیکن لالچ کی وجہ سے مال امپورٹ ہو گئے جو کہ ابھی کافی زیادہ مال پڑے ہیں اور لوکل کراپ بھی بمپر ہے۔ تنزانیہ مونگ 6600 روپیہ من تک کا بھاؤ رہ گیا ہے۔ برازیل 9500 جبکہ ارجنٹینا 10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔