+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 29 2026 16:17:55
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر نئے مال بائر آپشن 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب مصر میں آج محلہ الکبرا منڈی میں 700/800 اردب آمدن تھی اور ہلکے مالوں کے 10000 پاونڈ تک ہوئے ہیں جبکہ اچھے مالوں کے 10250/300 پاؤنڈ تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مصر میں کرنسی بھی کمزور ہوئ ہے اجپشن پاؤنڈ 49.5 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی فل حال پاکستان کی طرف سے امپورٹ میں خاموشی ہے کیونکہ وارہ نہیں ہے۔ ابھی فل حال 1350 ڈالر ریٹ ہے جو 17000 روپیہ من تک کراچی مارکیٹ میں پڑتا ہے جبکہ لوکل بازار 15500 تک ہے۔مصر سے اگر 150 ڈالر بکنگ گرتی ہے تو وارہ بن سکتا ہے۔ پھر بکنگ میں تھوڑا تھوڑا کام ہو سکتا ہے۔ دوسرا امپورٹرز کے پاس پرانے مال کافی پڑے ہیں جس وجہ سے وہ بکنگ میں فل حال نہیں جا رہے ہیں۔ دیسی برسیم شہخوپورہ وانڈو منڈی میں 9000 سے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال 14500/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دیسی برسیم مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کراچی سے پرانے مالوں کی مارکیٹ بھی رکی ہوئ ہے گاہکی نہیں ہے۔ جبکہ فارورڈ میں بھی خاطر خواہ کام نہیں ہو رہے ہیں۔