+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 29 2026 15:16:47
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10500/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں نیچے گاہکی سست ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ڈیمانڈ سست ہے۔ مارکیٹ 500/1000 روپیہ من نرم ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ کیونکہ چائنہ کے پورٹس پر 3.5 لاکھ ٹن سے زائد مال پڑا ہے۔ عموماً جب چائنہ کے پورٹس پر زیادہ سٹاک موجود ہو تو چائنہ ریٹ کم کر کے خریداری کرتا ہے۔ دوسری جانب اب ایشا میں آگے اگست میں نیو کراپ آنا شروع ہو جائے گی انڈیا پاکستان چائنہ میں۔ بیجائ ہر طرف کم ہے۔ انڈیا میں بھی اب تک کی کراپ کا والیوم بہت کم ہو گیا ہے۔ پاکستان میں بھی 25 فی صد سے زائد بیجائ کم ہے اور چائنہ میں بھی تل کی بیجائ 20 فی صد تک کم ہے۔ ابھی چونکہ آگے چائنہ کی لوکل کراپ بھی آئے گی اور ان کے پورٹس پر بھی کافی مال پڑے ہیں اس لیے چائنہ ابھی تین سے چار ماہ خریداری نہیں کرے گا۔ چائنہ تھوڑا تھوڑا مال تو خریدتا ہی رہے گا لیکن زیادہ خریداری سال کے آخر میں جا کر کرنے کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے وقتی مارکیٹ سست لگتی ہیں۔