Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Nov 05 2026
تل ریٹ آج کا اور تل کا بھاؤ
Aug 05 2026 14:58:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 150 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 15100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 16000/16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی گولی کوالٹی دھنیا 20500/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انڈیا سے بکنگ میں وارہ نہیں ہے جبکہ بلوچستان سائڈ بھی رستوں کے مسائل ہیں جسکی وجہ سے امپورٹرز ایران سے کھل کر مال نہیں منگوا رہے ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Aug 05 2026 14:56:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 35500/36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ 45 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 2475 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کراچی پورٹ کے لیے سی این ایف میں۔ .
Aug 05 2026 14:36:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 3/4 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 177/178 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ اور حاضر مارکیٹ میں گیپ ہے جبکہ لوکل میں اتنے وافر مال بھی نہیں ہے ٹریڈرز بکنگ میں جا رہے تاہم ان مالوں کو آنے میں وقت لگے گا۔ بکنگ آسٹریلیا سے حاضر شپمنٹ 550 جبکہ نیو کراپ نومبر دسمبر شپمنٹ 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 550 ڈالر والا 166 جبکہ 525 ڈالر والا 159 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Aug 05 2026 13:52:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں کینیڈا کے مال 108 جبکہ رشیا کے مال 107 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کینیڈا سے 330 جبکہ رشیا سے 325 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ میں انویسٹرز بھر پور گاہک ہیں جبکہ بیچ نہیں آرہی ہے۔ .
Aug 05 2026 13:26:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 13850 العربیہ 13740 سفینہ 13800 رمضان 13750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13560 کمالیہ 13525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو 13200 اتحاد 13215 ڈھرکی 13180 گھوٹکی 13170 اے کے ٹی 13200 الائنس 13140 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13235 حمزہ 13230 فاطمہ 13265 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ مہران میر پور شوگر ملز کے 13205 النور آبادگار 13160 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل اگست فکس کے سودوں کے 13125 جبکہ ستمبر فکس کے سودوں کے 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق کام کاج ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ پچھلے 4 دن میں 20 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 475 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Aug 05 2026 13:25:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید گرم ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 194 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ جبکہ 20 اگست پیمنٹ پر 195.5 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ آسٹریلیا بکنگ اوپر ہونے کی وجہ سے لوکل میں بیچ نہیں ہے۔ .
Aug 05 2026 12:57:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ وکرا خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایران کافی ہلدی ایکسپورٹ ہوتی ہے تاہم اس دفعہ بلوچستان میں رستو کے مسائل کی وجہ سے مال ایکسپورٹ نہیں ہو رہے ہیں جب بھی رستوں کے مسائل حل ہوئے اور مال ایکسپورٹ ہونا شروع ہوئے مارکیٹ تیز ہو جائے گی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہلدی کا ریٹ 21141 روپیہ کوئنٹل تک بن گیا ہے انڈین کرنسی میں جو کہ زیرہ کے ریٹس سے بھی زیادہ ہے۔ .
Aug 05 2026 12:55:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لودھراں ڈنڈی والے مال 8000 جبکہ جامپور ڈنڈی کٹ 10000/10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال لائنوں پر ہائبرڈ کی آمدن 5/10 گٹو کی ہو رہی ہے مزید کچھ وقت تک آمدن بڑھے گی۔ .
Aug 05 2026 12:53:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام۔ گندم مارکیٹ اسلام پہنچ میں پرمٹ والے مال 4800/4850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائنوں سے لوڈ میں 11600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ جن ٹریڈرز نے نیچے 3600/3800 مال خریدے ہیں ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کرتے ہیں۔ تاہم گندم والیوم والا آئٹم ہے روزانہ کی 80 ہزار ٹن سے اوپر لاگت ہے۔ اس لیے جو بھی مال آتے ہیں ملیں لپیٹ لیتی ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Aug 05 2026 12:31:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ 70/30 کوالٹی مالوں کے 11800/12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ مزیداری نہیں ہے۔ انڈین مارکیٹ 6098 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 05 2026 12:25:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور اوپن ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 7900/8000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں علی پور رجحان کے مال 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا کے مال 9000 برازیل 8500 جبکہ تنزانیہ کے مال 6400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں حیدرآباد منڈی میں۔ امپورٹ والے مال بھی کافی پڑے ہیں جبکہ لوکل میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ آمدن بڑھ رہی ہے۔ .
Aug 05 2026 12:22:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 10000/12000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں۔ ہائبرڈ جوار 25 روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور گنگا لائن 375 جبکہ پرولائن 400/405 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کام کاج نہیں ہے۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 7300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ اوکاڑہ منڈی میں 7000/8300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں بولی میں اور آمدن 150 توڑے کی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن دکانداروں کا نیچے اکا دکا مال فروخت ہو رہا ہے وہ اپنی روزانہ کی دکانداری کے لیے ضرورت کا مال لیتے ہیں۔ .
Aug 05 2026 12:16:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی اچھے مال 6400 جبکہ ہلکے مال 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 05 2026 12:12:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 192 روپیہ کلو کی مارکیٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ کی جبکہ 196 روپیہ کلو کی مارکیٹ ہے 45 دن کی۔ تھل بھی مارکیٹ گرم ہے 7800 روپیہ من تک بھاؤ چلے گئے ہیں سرگودھا منڈی میں۔ مجموعی طور مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔اسٹرلیا فارمرز ٹائٹ ہیں مال بیچتے نہیں ہیں۔ آسٹریلیا سے حاضر بکنگ کنٹینرز میں 665 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 200 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ جبکہ نیو کراپ 675 ڈالر ریٹ کہتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دالوں کا سب سے بڑا امپورٹر انڈیا ہے اور پورے ولڈ کی مندہ تیزی انڈیا کے پیچھے ہی چلتی ہے اور انڈیا مارکیٹ تیز ہے۔ انڈیا میں 31 جولای تک کے ڈیٹا کے مطابق 6.41% تک دالوں کی بیجائ کم ہے۔ پچھلے سال 101.60 لاکھ ہیکٹرز پر بیجائ تھی اس سال اب تک 95.18 لاکھ ہیکٹرز تک بیجائ ہوئ تھی 31 جولای تک۔ جون میں بارشیں نا ہونے کی وجہ سے بیجائیاں لیٹ ہوئ ہیں۔ تاہم آگے موسم کا بڑا اہم کردار ہے اور تقریباً پورے ولڈ میں ہی مون سون کے دوسرے سپیل میں آل نینو کی وجہ سے بہت کم بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دو میں فیکٹر ایسے ہیں جس کی وجہ سے ٹریڈرز پہلے سے ہی متحرک ہو گئے ہیں۔ ایک موسمی صورتحال دوسرا جنگی صورتحال ۔ مندہ تیزی کے حوالے سے مون سون کے اگلے سپیل کی بارشیں بہت اہم کردار ادا کریں گی۔ آسٹریلیا میں بھی 15 اگست کے بعد کم بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ دوسری جنگی حالات بھی اہم ہیں۔ کروڈ آئل کی قیمتیں تیز ہونے سے ساری اشیاء پر اثر پڑ سکتا ہے۔ فل حال امید ہے ایران اور امریکہ میں آبنائے ہرمز پر مزاکرات کامیاب ہونے کے امکانات ہیں۔ تاہم پہلے بھی مزاکرات ہوئے پھر خلاف ورزی ہو گئ۔ .
Aug 05 2026 11:54:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسی لائن پر 3000/3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں پلانٹ والے مال 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال 7900/8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8600/8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ قصور آمدن شروع ہے آہستہ آہستہ آمدن بڑھ رہی ہے پرانے مالوں کا گاہک نہیں ہے۔ .
Aug 04 2026 23:39:44 3 months ago
*سفید چنا اہم رپورٹ*پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین کراچی مارکیٹ میں 162 سے 167 روپیہ کلو تک ریٹ موصول ہوے ہیں مختلف کوالٹی کے مختلف ریٹ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ سودا لانگ ٹرم کیلئے بہت اچھا ہے ایک تو کالا چنا سے 30 روپیہ کلو سستا ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ انڈیا اگر دالوں کی امپورٹ پر ڈیوٹی ہٹاتا ہے تو سفید چنا اور کالا چٹا کا انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایک ہی ریٹ ہو سکتا ہے۔ کالا چنا آج کی تاریخ میں 655 سے 685 ڈالر فی ٹن ہے جبکہ ہم نے آج سفید چنا 535 ڈالر میں بکنگ کروائی ہے جو کراچی اکر 161 میں پڑتا ہے۔ اگر انڈیا شروع ہو گیا تو پھر سفید چنا کی انٹرنیشنل مارکیٹ بھی شوٹ اپ ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کالا چنا پچھلے 25 سال میں 900 سے 950 ڈالر تک فروخت ہوا ہے اوپر سے اوپر جبکہ سفید چنا شارٹ ہو جائے تو 1200/1400 ڈالر بھی فروخت ہو سکتا ہے اوپر سے اوپر۔ سفید چنا جب سستا ہوتا ہے تو اس کی دال بنتی ہے اور جب شارٹیج ہو جائے تو پھر ناشتے میں استعمال ہوتا ہے ناشتہ کمرشل آئٹم ہے پھر ہر ریٹ میں بک سکتا ہے۔ لانگ ٹرم کیلئے اس وقت دالوں میں سب سے بہترین سودا سفید رشین چنا ہے۔ اگر آپ کے پاس کچا مال بکتا ہے تو کچا لے لیں۔ بکنگ لینی ہے تو بکنگ لے لیں۔ اگر مشین کلین بکتا ہے تو مشین کلین لے لیں۔ جس کیٹیگری میں ملتا ہے لینا چاہیے۔ ان شاءاللہ لانگ ٹرم میں سب سے بہترین سودا ہے۔ باقی بہتر علم اللہ رب العالمین کے پاس ہی ھے .
Aug 04 2026 23:27:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 192 روپیہ کلو۔ 45 دن کی پیمنٹ پر 196 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ بکنگ اگست شپمنٹ 655/60 جبکہ نیو کراپ اکتوبر نومبر شپمنٹ 685/90 ڈالر فی ٹن جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ 655 ڈالر والا 197 میں کراچی آکر پڑے گا۔ جبکہ 685 والا نیو کراپ 207 روپیہ کلو تک پڑتا ہے کراچی آ کر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ انتہائی گرم ہے لانگ ٹرم کیلئے مال لینے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ بکنگ تیز ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا نے اگر دالوں پر ڈیوٹی ہٹا دی تو مارکیٹ بہت زیادہ گرم ہو سکتی ہے۔ انڈیا کے ڈیوٹی ہٹانے کی دیر ہو گی انٹرنیشنل مارکیٹ مزید شوٹ اپ کر سکتی ہے۔ حاضر میں بھی خریداری کرنے میں حرج نہیں ہے اور بکنگ میں بھی حرج نہیں ہے تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے .
Aug 04 2026 21:25:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس بھی مارکیٹ گرم ہے۔ کراچی مارکیٹ میں 107/108 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ بکنگ میں بھی بھرپور گاہک ہے۔ کینیڈا کے مالوں کا ری سیل میں 330 ڈالر کا گاہک ہے جبکہ رشیا کے مالوں کا 320/25 ڈالر کا گاہک ہے۔ رشیا کے مالوں سیلنگ نہیں ہے۔ .
Aug 04 2026 21:22:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ انتہای گرم ہو گئ ہے۔ ایڈوانس پیمنٹ والے 191/192 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ 45 دن والا 196/197 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ بکنگ کنٹینرز میں 650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 195.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Aug 04 2026 19:00:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا چیکو ریگولر کوالٹی مال 160/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے سارٹیکس کوالٹی گولڈن مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رشیا سے 530 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 04 2026 18:59:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت شام کے اوقات میں کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 173/174 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مال کم ہیں جسکی وجہ سے بیچ کمزور ہے۔ .
Aug 04 2026 18:52:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کنری منڈی میں 13000 سے 15800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں اور آمدن 5 بوری تک تھی۔ .
Aug 04 2026 18:50:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شام کے اوقات میں کراچی مارکیٹ میں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر والے مالوں کے 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پرانے مالوں کے 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 04 2026 18:48:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 70/30 کوالٹی مال 10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 70/30 کوالٹی مال 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ لائنوں سے آمدن بڑھ رہی ہے۔ .
Aug 04 2026 18:40:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 10 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13190 یونائیٹڈ 13180 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اگست فکس کے سودوں کے 13115 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 04 2026 18:38:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 10000/11000 جبکہ اچھی کوالٹی مال 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نیچے کام کاج خاموش ہے۔ .
Aug 04 2026 18:35:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن پلانٹ والے مال شام کے اوقات میں ملتان منڈی میں 47000/47500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 04 2026 18:32:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ شام کے اوقات میں سست ہے اور 70/30 کوالٹی مالوں کے 11800/12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13200 روپیہ تک بھاؤ ہیں گاہک خاموش ہے۔ .
Aug 04 2026 18:29:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 50 روپیہ نرم ہوئی ہے اور لالا موسی لائن پر 3100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال 7800/7850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ آج قصور سائڈ 50 بوری کی آمدن تھی اور 2900/3100 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Aug 04 2026 18:24:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت شام کے اوقات میں ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں پورٹ کے مال 11650 جبکہ گودام کے مال 11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گاہکی کے اوپر منحصر ہے جہاں گاہکی آتی ہے بازار بہتر ہو جاتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott