+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 04 2026 12:10:27
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ مارکیٹ فیصل آباد منڈی میں 11400 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے جبکہ حیدر آباد منڈی میں 11100/200 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے تھل کے مالوں کی۔ روجھان کے پرانے مال 10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں حیدر آباد منڈی میں جبکہ روجھان کے نئے مال کی 11000 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے 10 تاریخ کوڈنگ کر کے کام ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھل کے مالوں کی اتنی کھل کر بیچ بھی نہیں ہے جبکہ گاہکی بھی کمزور ہے۔ حیدر آباد منڈی میں امپورٹڈ مالوں کے تنزانیہ کے مالوں کے 9400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برما 10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 11900 جبکہ برازیل 11700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔