+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 30 2026 14:26:40
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100/200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور 13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم لوکل بازار پڑتے سے کافی اوپر ہے اس لیے لوکل مال بیچ کر بکنگ میں کام کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال برما کی فصل بھی پچھلے سال کی نسبت 1 لاکھ ٹن تک کم ہے اور انڈیا میں کاشت آہستہ آہستہ کم ہوتی جا رہی ہے۔ انڈیا میں پچھلے چار پانچ سال کی نسبت کاشت آدھی رہ گئ ہے اور برما میں فصل چار پانچ سال کی نسبت زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔ انڈیا میں ہر سال موسمی حالات خراب ہونے کی وجہ کسان دوسرے آئٹمز پر منتقل ہو گئے ہیں۔ اس لیے اب انڈیا سارا سال ہی برما سے خریداری کرتا رہے گا جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہی رہنے کے امکانات ہیں۔ لوکل مال بھی کافی کم ہیں اور چمن ماش بھی نہیں ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی رہنے کے امکانات ہیں۔ بکنگ 990 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 12085 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ میں کام کرنا چاہیے۔