+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 26 2026 14:44:11
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 700 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور 13300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ ہی کافی اونچی ہو گئ تھی۔ پڑتے سے 2000 روپیہ من اوپر تھی۔ اس لیے لوکل گاہک نہیں تھا ٹریڈرز بکنگ میں ہی جا رہے تھے۔ ابھی بکنگ میں بھی جو کراچی پورٹ پر مال ا رہے ہیں ان میں ٹریڈرز کو اچھا نفع ہے اس لیے مال ہولڈ نہیں کر رہے ہیں۔ جو بھی مال پورٹ پر آتا ہے ساتھ ہی امپورٹرز لوکل مال بیچ کر دوبارہ بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ اس لیے لوکل مارکیٹ ڈاؤن ہوئ ہے۔ بکنگ 975 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11920 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 280 روپیہ کے لیول پر ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ مظبوط ہے۔ انڈیا کی گاہکی ہے ساتھ ساتھ۔ پچھلے سال کے مقابلے میں انڈیا کی اس سال دالوں کی امپورٹ میں تو 20 فی صد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے لیکن انڈیا کی ماش کی امپورٹ میں 35 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پچھلے سال جو بھی برما میں سپلائ تھی انڈیا مال لے گیا اور برازیل کی بھی ساری سپلائ انڈیا لے گیا۔ اس سال بھی انڈیا میں ماش کی شارٹیج ہے۔ پیداوار بھی کم ہو گئ ہے اور موسمی حالات کی وجہ سے ہر سال کراپ ڈیمیج ہوتی تھی اس لیے کسان دوسرے آئٹمز پر شفٹ ہو گئے ہیں۔ انڈیا انٹرنیشنل مارکیٹ میں خریدار رہے گا سارا سال ہی۔ جو بھی برما اور برازیل میں سپلائ ہے انڈیا ساتھ ساتھ خریداری کرتا رہے گا۔ بکنگ میں جانا چاہیے۔ مال بک کروانے چاہیں۔ افغانستان سے بھی چمن ماش نہیں آ رہے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان کے ساتھ بھی حالات خراب ہونے کی وجہ سے چمن ماش نہیں آ رہے ہیں۔ اکا دکا مال ایران کے راستے آئے ہیں لیکن اس پر وقت بھی کافی لگا ہے اور خرچہ بھی زیادہ آیا ہے۔