+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 07 2026 21:53:32
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی اور بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 11300 تک سودے ہوے تھے تاہم شام کے اوقات میں 11000/11100 تک مارکیٹ بند ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ 

سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 10300/400 جیسے ریٹ تھے لائنوں پہ مارکیٹ 100/200 تیز ہوئی ہے اور 10500 تک کام ہوے ہیں مجموعی طور پر مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہیں۔ 

ہائبرڈ جوار امپورٹڈ ملتان منڈی میں 510 روپیہ کلو جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ امپورٹرز کھل کر بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ کیونکہ انڈیا سے دبی کیلئے لوڈنگ بند ہے۔ پھر دبئی سے ایران بندر عباس کیلئے بھی لوڈنگ نہیں ہے۔ ہائبرڈ جوار دبئی کی جبل علی پورٹ پر پھنسے ہوے ہیں اور بندر عباس پورٹ پر بھی مال پھنسے ہوے ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق عید الفطر کے بعد ہائبرڈ جوار کی بھرپور گاہکی نکلے گی اس لئے ہائبرڈ جوار میں بھی مزید تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ جتنی ہائبرڈ جوار کی لاگت ہوتی ہے اتنے مال بک نہیں ہوے انڈیا سے اب امپورٹرز کو پیچھے سے بکنگ نہیں مل رہی ہے۔ نہ انڈیا سے دبئی کیلئے لوڈنگ ہو رہی ہے اور نہ ہی دبئی سے بندر عباس کیلئے لوڈنگ ہو رہی ہے۔ اس لئے ہائبرڈ جوار میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ عید الفطر کے بعد جب ڈیمانڈ نکلے گی کوئی بھی ریٹ بن سکتا ہے۔