+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 07 2026 12:21:23
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ سبی لائن 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جس کے پاس ہے وہ بیچنے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ عید کے بعد جب نیچے پرچون میں مال بکنا شروع ہونگے وہاں کچھ بھی ریٹ بن سکتا ہے۔ جوار انتہای شارٹ ہے۔ 

ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کا ابھی کوئی ریٹ نہیں آیا ہے۔ جو تھوڑے بہت مال کلئر ہوئے ہیں امپورٹرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ 

سدا بہار جوار 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم اکا دکا جس کسی کو پیمنٹ کی ضرورت ہے سیلنگ آتی ہے۔ اس کے علاؤہ بیچ کوئ نہیں ہے۔ لائنوں سے کوئ تھوڑے بہت مال ا جاتے ہیں وہ بیوپاری کم کر کے لے جاتے ہیں 9700/9800 روپیہ من تک وہ بھی بک جاتے ہیں۔