+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 02 2026 12:41:27
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں سبی کوالٹی مالوں کے 9900/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے اور ہر گھر کا ریٹ بھی اپنا اپنا ہی ہے۔ 

ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں مارکیٹ گرم ہی ہے۔ گنگا لائن وغیرہ کے 515 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں پرچون میں جبکہ پرولائن 1 کنٹینر مال آیا ہے 580 روپیہ ریٹ مانگ رہے ہیں۔ فل حال ہائبرڈ جوار بھی شارٹ ہی ہے۔ بکنگ میں بھی مال کم ہیں اور حالات خراب ہونے کی وجہ سے جو باقی پائپ لائن میں مال ہیں ان کے کلئر ہونے میں بھی مسئلے ہیں۔ 

سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 10000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ریٹ تو کافی تیز ہو گیا ہے لیکن کوئ بیچنے کو تیار نہیں ہیں۔