+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 26 2026 14:51:04
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ 35700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فل حال لوکل مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ 10/15 ڈالر مزید سست ہے اور 2550 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کراچی پورٹ کے لیے جو کراچی پورٹ پر 35200 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ سست ہے انڈیا میں آمدن کی وجہ سے۔ تھوڑا بہت انڈیا 5/10 روپیہ کلو مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ چائنہ کی ڈیمانڈ کی منتظر ہے۔ چائنہ میں زیرے کی بیجائ مارچ میں شروع ہوتی ہے اور فصل اگے جولائ میں آتی ہے۔ اس دوران چائنہ انڈیا سے مال خریدتا ہے۔ ابھی فل حال چائنہ میں ترکمانستان اور افغانی زیرے کا ریٹ انڈیا کی نسبت تھوڑا کم ہے۔ لیکن وہاں مقدار کم ہوتی ہے۔ زیادہ ایکسپورٹ انڈیا سے ہی ہوتا ہے۔