+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 21 2026 14:56:49
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی نرم ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل ریٹ اب کافی تیز ہو گیا ہے صرف جینین ہی گاہک بنتا ہے۔ باقی سٹاکسٹ بکنگ میں خریداری کرتے ہیں کیونکہ وہاں سے سستا مل رہا ہے۔ سٹاکسٹ نے صرف مندہ تیزی ہی کرنی ہوتی ہے۔ بکنگ 30/40 ڈالر مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ انڈیا آندھرا پردیش میں تھوڑی تھوڑی آمدن شروع ہو گئی ہے۔ڈسٹرکٹ کرشنا میں 5% مٹی والے مالوں کے 7500 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں اور چینائ پہنچ 2% مٹی والے مالوں کے 9000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں نئے مالوں کے جبکہ پرانے مال کے چینائ میں 8350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ برما سے ایس کیو کوالٹی کے 940 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11536 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ ابھی فل حال گاہکی تھوڑی سست ہے۔