+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 17 2026 16:25:06
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی اور بھاگ ناڑی لائنوں پر دوبارہ مضبوط ہوئی ہے اور 9000 کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملتان منڈی میں 9100/9300 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ مجموعی طور پر گرم ہی نظر آ رہی ہیں۔ 
سدا بہار جوار لائن پر 9400 میں کام ہوا ہے کیش پیمنٹ پر۔ جبکہ 15 مئی کی پیمنٹ پر 10500 روپیہ من تک سودے ہوے ہیں۔ 

ہائبرڈ جوار امپورٹڈ ملتان میں نئے مال تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔ ہر گھر کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ تافتان بارڈر سے ابھی لوڈنگ نہیں ہو رہی ہے کھل کر۔ امپورٹرز مال بھی نہیں بیچ رہے۔ جب کوئی مال تافتان بارڈر سے نکلیں گے پھر ریٹ کا اندازہ ہو گا صحیح طریقے سے۔ تافتان سے ملتان مال آنے تک تقریباً 8 دن لگ جاتے ہیں بعض اوقات دس دن بھی لگتے ہیں۔