+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 12 2026 14:43:10
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 8000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ لائنوں پر 7700/7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم بیچ کھل کر نہیں ہے۔ اکا دکا مال ہی ملتے ہیں۔ زیادہ مال نہیں ملتا ہے۔ ابھی جن ٹریڈرز نے لیے ہوئے ہیں نیچے ڈیمانڈ کے ٹائم ہی مال فروخت کریں گے۔ 

ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا لائن وغیرہ کے 370/380 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ابھی مال ملتان میں آنا شروع نہیں ہوئے ہیں۔ آگے جب مال آئیں گے تو تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ آ سکتی ہے کیونکہ ان ریٹس میں نفع اچھا ہے امپورٹرز کو۔ 
سدا بہار جوار 100/200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور اوکاڑہ اور ملتان منڈی میں 8700/8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر جواروں کی مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔