+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 09 2026 14:47:44
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 12800 کا گاہک ہی ہے جبکہ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے حاضر مال شارٹ ہیں۔ تاہم امپورٹرز ساتھ ساتھ بکنگ میں بھی جا رہے ہیں برما سے بھی مال بک ہو رہے ہیں اور تھائی لینڈ کے بھی ماش بک ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں کراچی پورٹ پر ماش کے ٹوٹل 176 کنٹینر کی آمدن ہے جس میں برما سے 103 کنٹینر ہیں اور تھائی لینڈ کے 73 کنٹینر ہیں۔ تھائی لینڈ کے ماش برما کی نسبت سستے ہونے کی وجہ سے زیادہ تر امپورٹرز وہی بک کروا رہے ہیں۔