+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 09 2026 12:18:26
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل میں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں مونگ ثابت کے کراچی پورٹ پر 49 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ جس میں برازیل سے 20 کنٹینرز جبکہ ارجنٹینا سے 29 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ اتنا تھوڑا بہت مال مونگ ثابت کا پورٹ پر آتا رہتا ہے۔ لوکل میں ریٹ زیادہ ہے امپورٹرز نے مونگ ثابت بک کروائ ہے جنوری میں 850 ڈالر کے لیول پر 10432 روپیہ من تک کا پڑتا ہے جو کہ آگے 15 مارچ سے 15 اپریل کے بیچ میں آئے گی۔ امپورٹ میں مال بک کروانے چاہیں اس میں اچھا نفع نظر آ رہا ہے۔ امپورٹ میں پیرٹی اچھی ہے اور لوگوں کا رجحان بھی اس طرف زیادہ نہیں ہے۔ دوسری جانب بارڈر ٹریڈ بند ہونے کی وجہ سے کابلی مونگ بھی نہیں ا رہی ہے۔