+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 24 2026 18:51:50
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 540 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 165 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ مکس مال ہوتے ہیں۔ امپورٹرز لوکل میں چھنائ کروا کر گریڈنگ کر کے مال فروخت کرتے ہیں۔ یوکرین 6 ایم ایم 190/192 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین کے مال کے 640 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 196 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ کینیڈا 8 ایم ایم 245 جبکہ 8/9 مکس کوالٹی 255/260 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کینیڈا 9 ایم ایم 285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے مکس مال کی بکنگ 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 214.78 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 340/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کاؤنٹ کے حساب سے۔ امیریکا 9 ایم ایم بکنگ 1060/70 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 325 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ امپورٹ میں اچھا وارہ ہے۔ ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔