+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 17 2026 14:40:57
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین 500 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں 3000/4000 کی بہتری آئی ہے۔ ابھی بازار تھوڑا رکا ہوا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر زیرے کی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ زیرہ ان ریٹوں میں خریدنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایران کے فل حال ایران کے ساتھ رابطہ منقطع ہے۔ وہاں انٹرنیٹ کے سگنل نہیں ہیں۔ دوسری جانب افغانستان سے بھی مال آتے تھے لیکن اس بار بارڈر بند ہونے کی وجہ سے نہیں آ رہے ہیں۔ لوکل بلوچستان میں بھی تھوڑے بہت مال آتے ہیں آگے مئ میں آئیں گے لیکن لوکل کراپ بہت کم ہوتی ہے۔ وہ دیسی مال ہوتے ہیں ان کامی خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے اور ریٹ انڈین کوالٹی سے کافی تیز ہی ہوتا ہے۔ وہ مال بھی خریدنے چاہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔