+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 04 2026 12:10:27
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے 185 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اس کی کٹنگ کے بعد صورتحال لوکل میں واضح ہوگی۔ دوسری جانب تھل بھی مارکٹ گرم ہے اور ایڈوانس پیمنٹ 7650 جبکہ کیش پیمنٹ 7700 ریٹ بن گیا ہے۔ بکنگ کالا چنا رشیا سے اچھے مال 640 ڈالر جبکہ آسٹریلیا سے 650 ڈالر اور تنزانیہ 670 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ویسل میں جو مال پاکستان کے لیے ری سیل میں کام ہوا تھا 636 ڈالر میں وہ بھی 191.29 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ کل 5 اگست کی پیمنٹ پر کافی کام ہوئے ہیں۔ کل اگر پیمنٹیں صحیح پرفارم کر جاتی ہیں تو لوکل بازار میں مزید 2/4 روپیہ کلو کی کھینچ پڑ سکتی ہے۔ تاہم آگے حاضر لوکل بازار جب ویسل کی پیرٹی کے قریب آئے گا تب جن امپورٹرز کے ویسل میں مال ہیں وہ اوپر 45 دن کر کے بھر پور مال بیچیں گے۔ ابھی 45 دن وہ بیچ رہے ہیں جو انویسٹرز حاضر کے کر کیش ڈیو کر دیتے ہیں۔