Desi Chickpeas | کالا چنا
Jun 10 2026
مکئ ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Mar 07 2026 13:13:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 2500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 42000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 45000 جبکہ ایرانی زیرہ 55000 روپیہ من تک مانگتے ہیں۔ ٹریڈرز ریٹ اونچا مانگ رہے ہیں تاہم ان ریٹس میں فلحال کوئی کام کاج نہیں ہوا ہے۔ بکنگ کے کوئی ریٹس موصول نہیں ہوئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Mar 07 2026 13:05:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 200 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 15000 جبکہ فیصل آباد سائڈ مارکیٹ گرم ہے اور ایرانی ٹکڑا کوالٹی 19000/20000 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سکھری دھنیا فیصل آباد منڈی میں گولی کوالٹی گیلے مالوں کے 17500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں گولی کوالٹی 410 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال امپورٹ میں مال نہیں آرہے ہیں جسکی وجہ سے لوکل میں سیلنگ نہیں ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Mar 07 2026 12:35:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں پلانٹ والے مال 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن پر بھی مارکیٹ سست ہے اور کچے مال لوڈ میں 7700/7800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8400 روپیہ کوئنٹل تک مل جاتے ہیں۔ مارکیٹ میں فلحال مزیداری نہیں ہے۔ ملا جلا سا رجحان ہے۔ .
Mar 07 2026 12:35:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 11700/11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ رمضان المبارک کی وجہ سے نیچے ڈیمانڈ سست ہے تاہم آگے اپریل میں لوکل فصل کی آمدن شروع ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فروری میں کراچی پورٹ پر 21 کنٹینرز کی آمدن تھی جس میں 7 ارجنٹینا سے 11 برازیل سے اور 3 کنٹینرز کی کینیا سے امپورٹ ہوئی ہے۔ .
Mar 07 2026 12:28:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جنوبی پنجاب میں حاضر میں 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد وغیرہ کے 13790 سے 13810 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے بھی 30/40 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 13850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فارورڈ میں کوورنگ بھی ہے۔ جن ٹریڈرز نے اوپر مال بیچے ہیں ساتھ ساتھ کوور بھی کر رہے ہیں جبکہ تھوڑی تھوڑی گاہکی بھی ہے۔ حاضر جہاں کہیں اچھی گاہکی نکلی بازار میں وقتی تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے۔ تاہم لانگ ٹرم میں مزے داری نہیں ہے۔ .
Mar 07 2026 12:21:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ سبی لائن 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جس کے پاس ہے وہ بیچنے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ عید کے بعد جب نیچے پرچون میں مال بکنا شروع ہونگے وہاں کچھ بھی ریٹ بن سکتا ہے۔ جوار انتہای شارٹ ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کا ابھی کوئی ریٹ نہیں آیا ہے۔ جو تھوڑے بہت مال کلئر ہوئے ہیں امپورٹرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ سدا بہار جوار 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم اکا دکا جس کسی کو پیمنٹ کی ضرورت ہے سیلنگ آتی ہے۔ اس کے علاؤہ بیچ کوئ نہیں ہے۔ لائنوں سے کوئ تھوڑے بہت مال ا جاتے ہیں وہ بیوپاری کم کر کے لے جاتے ہیں 9700/9800 روپیہ من تک وہ بھی بک جاتے ہیں۔ .
Mar 07 2026 12:08:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100/200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 70/30 کوالٹی کا 11500 کا گاہک ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں مال خریدنے چاہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق خام تیل کی قیمت 90 ڈالر کراس کر گئی ہے۔ خام تیل (Crude Oil) کی قیمت اور گوار (Guar) کے درمیان بہت گہرا تعلق ہے، خاص طور پر گوار گم (Guar Gum) کی وجہ سے۔ گوار گم زیادہ تر آئل اور گیس انڈسٹری میں استعمال ہوتی ہے۔ اگر خام تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو آئل کمپنیاں زیادہ ڈرلنگ شروع کرتی ہیں۔ شیل آئل کی پروڈکشن بڑھتی ہے۔ گوار گم کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے۔ 2012 میں بھی برینڈ ائل کی قیمت 120 ڈالر جبکہ کروڈ آئل 100 ڈالر پلس ہو گیا تھا۔ دوسری جانب کرنسی کمزور ہونے کے ڈر کی وجہ سے سٹاکسٹ کموڈیٹیز ہی خرید رہے ہیں۔ .
Mar 07 2026 11:48:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 162 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 164 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ تھل بھی مارکیٹ تیز ہے اور 20 دن پیمنٹ پر 7100 روپیہ من کا گاہک ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں انویسٹرز گاہک ہیں جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ فروری میں کراچی پورٹ پر آسٹریلیا سے کالا چنا بلک میں 14500 میٹرک ٹن مال لگا ہے جبکہ کنٹینرز میں 789 کنٹینرز آئے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بکنگ کے ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے امپورٹرز نے لوکل میں سیل روک دی ہے اور بازار گرم ہے۔ بازار میں 7 روپے پڑ گئے ہیں مزید بھی تیزی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت 90 ڈالر پلس ہوگئ ہے۔ پچھلے ایک دن میں 12 ڈالر تیز ہوئ ہے اور پچھلے 7 دن میں 27.5 ڈالر قیمت تیز ہوئ ہے یہ جو جنگی حالات بنے ہوئے ہیں اس وجہ سے۔ عموماً اس طرح کے حالات ہیں کرنسیاں کمزور ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریڈرز کموڈیٹیز کی ہولڈ کو ترجیح دیتے ہیں۔ کموڈیٹیز ہاتھ میں رکھتے ہیں پیسہ ہاتھ میں نہیں رکھتے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تمام کموڈیٹیز کی قیمتیں تیز ہیں۔ .
Mar 07 2026 11:46:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 50 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 4700 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہی ہے۔ ٹریڈرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ .
Mar 05 2026 22:01:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ مزید بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 159 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایگرو کراپ کے مالوں کے۔ گاہک بن جاتا ہے جبکہ سیلنگ کمزور ہے۔ فلحال مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Mar 05 2026 19:17:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 10500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں مارکیٹ 200 روپیہ من تیز ہوئی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9800 روپیہ من۔ جبکہ ملتان منڈی میں 9500/9600 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تھوڑی کمزور ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں آج تھوڑی کمزور تھی گنگا لائن کیوری وغیرہ 510 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ .
Mar 05 2026 16:01:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 10200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن کے 515 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ملتان منڈی میں۔ ساتھ ساتھ تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 200/400 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی یہی ریٹ ہے۔ فل حال اندر خانے کوئ اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی آ جاتی ہے۔ .
Mar 05 2026 15:51:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارکیٹ 20 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور مارچ کے سودوں کے 13850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Mar 05 2026 15:49:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 157.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایل ڈی سی 4 کے مالوں کے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Mar 05 2026 15:25:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 7/7.5 ایم ایم مالوں کے 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 8 ایم ایم مالوں کے 228 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں تاہم جس میں 9 ایم ایم کی پرسنٹیج زیادہ ہے اسکا ریٹ بھی زیادہ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جنگی صورتحال کی وجہ سے شپنگ لائنز نے فی کنٹینرز دو سے تین ہزار ڈالر ایکسٹرا سر چارجز عائد کیے ہیں جسکی وجہ سے فلحال بکنگ نہیں ہو رہی ہے۔ .
Mar 05 2026 15:05:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 300/400 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور ہوئی ہے اور 9800/10000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ تاندلیہ والہ منڈی میں 9600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج خریدار خاموش تھا۔ آج آمدن 2 گاڑی تک تھی اوکاڑہ منڈی میں۔ .
Mar 05 2026 14:50:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 05 2026 14:47:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں نپر کوالٹی 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن مسور فارمر ڈریس کوالٹی کے 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مال لینے چاہیے مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ بکنگ نپر فارمر ڈریس مالوں کی 580 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 177.64 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے. .
Mar 05 2026 14:42:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور حاضر میں 13775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور مارچ کے سودوں کے 13830 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے .
Mar 05 2026 14:39:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 300 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 14800 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 1000/1500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور ایرانی ٹکڑا کوالٹی 16500 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 19500/20000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Mar 05 2026 14:35:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں نئے مال 12500 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں نئے مال 13000 اور پرانے مال 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل اور لوکل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 05 2026 14:30:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 300 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 14000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ حاضر میں مال شارٹ ہیں ہر گھر کا اپنا اپنا ریٹ ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Mar 05 2026 14:08:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 39500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 42000 جبکہ ایرانی زیرہ 50000 روپیہ من تک مانگتے ہیں تاہم کھل کر بیچ نہیں ہے۔ بکنگ بھی 10/20 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 2500 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کراچی پورٹ کے لیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق امپورٹ میں م کلیئرنگ کے مسائل ہیں تاہم کنٹینرز پر سر چارجز بھی لاگو ہوئے ہیں جو کہ 800 ڈالر پر کنٹینر ہے جسکی وجہ سے لوکل میں کام گرم ہے۔ .
Mar 05 2026 14:04:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 3 روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 121 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں جبکہ جہاز والے مالوں کے 105 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں ریٹس کافی تیز ہوگئے تھے تاہم فلحال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہورہی ہے۔ .
Mar 05 2026 14:01:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مال 9800 روپیہ من جبکہ مشین کلین مال کراچی مارکیٹ میں 10300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 05 2026 13:41:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 05 2026 13:39:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 156 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ایگرو کراپ ویسل کے 156.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز کی کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ جہاں نیچے ڈیمانڈ آئی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Mar 05 2026 13:35:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور سنٹرل پنجاب سائڈ رمضان شوگر ملز 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ نو سیل ہے۔ جھنگ بھون 13900/925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 14000 کمالیہ کشمیر 13925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اتفاق چوہدری 13850 فاطمہ شوگر ملز کے 13900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مہران فاران وغیرہ 13900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 13870 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 05 2026 12:11:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں مارکیٹ مظبوط ہی ہے 10200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سبی لائن پر 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے جبکہ بیچ نہیں ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن 520/30 جبکہ پرولائن 640 روپیہ کلو تک ریٹ مانگ رہے ہیں۔ ہائبرڈ مال بھی شارٹ پیں۔ اکا دکا بندوں کے پاس مال ہیں اور سیلنگ بھی نہیں دے رہے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں بولی جاری ہے آمدن آج 300 گٹو تک کی تھی۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ ابھی جن ٹریڈرز کے پاس مال ہیں بیچ نہیں رہے ہیں۔ مظبوط بیٹھے ہیں۔ .
Mar 05 2026 11:53:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مال 11400/500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 60/40 کوالٹی مال 11000 جبکہ ریگولر کوالٹی اچھے مال 10400/10500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم سٹاکسٹ تھوڑا تھوڑا کر کے مزید بھی مال لے جاتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott