Millet | باجرہ
Feb 24 2026
برسیم ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Nov 25 2025 18:20:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مالوں کے 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ دبئی سے 58/60 کاؤنٹ 310/315 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 235 سے 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امیریکا 9 ایم ایم 370 روپیہ کلو جبکہ 8 ایم ایم وائٹ مال 310/315 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Nov 25 2025 18:18:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 170/171 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ بکنگ نپر کوالٹی دسمبر جنوری شپمنٹ 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 160.80 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Nov 25 2025 18:09:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 9900/9950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ بکنگ بھی بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Nov 25 2025 18:08:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور نئے مال کے 11300/400 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ تھرپارکر کوالٹی مالوں کے 12500 روپیہ تک کام ہوئے ہیں 93.310 کلو کے۔ .
Nov 25 2025 18:07:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16000/16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 25 2025 18:05:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 7100 روپیہ من تک بھاؤ تھے۔ آج آمدن بھی 3/4 گاڑی کی تھی اور پرافٹ ٹیکنگ بھی تھی۔ .
Nov 25 2025 17:53:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں 13000/13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 25 2025 17:53:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن بھی مارکیٹ بہتر ہے 6950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 25 2025 17:49:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن کچے مال 8150/8200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال 8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مال 3250/3300 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مال 3450/3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ سائڈ بھی 3250/3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھرپارکر کے باریک مال کے حیدر آباد منڈی میں 8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 25 2025 17:43:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تھل کے سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں کھل کر بیچتے نہیں ہیں۔ .
Nov 25 2025 17:37:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ رمضان العریبیہ کے 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سورج شوگر ملز کے 16700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد کے 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ ریٹ کافی تیز ہے 19000/20000 ریٹ ہے۔ صوبہ بندی تو ہے لیکن مال سمگل ہو کر جا رہے ہیں۔ فارورڈ میں 3 مل کے 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 25 2025 16:52:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید نرم ہوئی ہے اور 122 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Nov 25 2025 16:23:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 9950 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بکنگ 5/10 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 840 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 10291 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا گاہک ہے مارکیٹ مزید بھی بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Nov 25 2025 15:26:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو اتحاد شوگر ملز کے 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فارورڈ جنوری کے سودوں کے 14055/065 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 25 2025 15:16:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 16500 جبکہ گولی کوالٹی مال 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1240 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 17120 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 25 2025 15:15:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کویٹہ منڈی میں 34800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 36500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 25 2025 15:09:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 16000 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ضرورت کے مطابق ڈیمانڈ ہے۔ .
Nov 25 2025 15:09:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 16000/16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال ٹریڈرز ضرورت کے مطابق کام کر رہے ہیں کیونکہ پچھلے سیزنوں میں سٹاکسٹ نے مار کھائی ہے۔ .
Nov 25 2025 14:56:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 11500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پرانے مال 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ نئے مالوں کی کوالٹی اچھی اتر رہی ہے مالوں میں موئسچر زیادہ ہے اس لیے ریٹ کم ہے۔ .
Nov 25 2025 14:50:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان 13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ مزیداری نہیں ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ .
Nov 25 2025 14:48:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن جہاز والے مال کے 171 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 505 اور 513 ڈالر میں نپر بلک میں مال بک ہوئے ہیں اسکے علاوہ جے کے والے ویسل کے بھی 8000 ٹن کے لگ بھگ مال آرہے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزیداری نہیں ہے۔ .
Nov 25 2025 14:47:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئ ہے 830/35 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا گاہک ہے جس کی وجہ سے بکنگ بہتر ہوئ ہے۔ انڈیا کی ڈیمانڈ میں 40٪ تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انڈیا نے اکتوبر میں 1.07 لاکھ ٹن ماش امپورٹ کیا ہے جس میں 68 ہزار ٹن برما اور 39 ہزار ٹن برازیل سے ماش گیا ہے۔ ستمبر کے مہینے میں انڈیا نے 1.26 لاکھ ٹن ماش امپورٹ کیا جس میں 81 ہزار برما سے اور 44 ہزار برازیل سے ماش گیا ہے۔ برازیل کی آہستہ آہستہ ماش کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انڈیا بھی اس سال فصل خراب ہونے کی وجہ سے ماش کی امپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سال اپریل سے اکتوبر تک انڈیا نے 5.2 لاکھ ٹن ماش امپورٹ کیا ہے جبکہ پچھلے سال 4.72 لاکھ ٹن تک امپورٹ تھی۔ انڈیا کی فصل کمزور ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا کی اچھی ڈیمانڈ سے اس وجہ سے ماش ثابت کا ریٹ برقرار ہے۔ تاہم برازیل سے بھی سپلائ آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے اور برما اگلی فصل بھی اچھی ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Nov 25 2025 14:16:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 123 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے 134 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Nov 25 2025 14:16:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دیسی مکئ فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 25 2025 14:00:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 7200/7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج اوکاڑہ منڈی میں 3 سے 4 گاڑی تک آمدن تھی۔ اکا دکا بیچ بھی آرہی ہے۔ .
Nov 25 2025 13:59:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں فارورڈ میں 30 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئ ہے اور 14030/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 25 2025 13:56:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9700 سے لے کر 10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مال کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھرپارکر کوالٹی مال ابھی 10/15 دن سے آمدن شروع ہے اور آگے دسمبر میں بھی آمدن رہے ہیں۔ اس بار آمدن اچھی ہو رہی ہے۔ اس بار تھرپارکر میں اس علاقوں میں بھی مال ہیں جہاں آمدن بالکل نا ہونے کے برابر ہوتی تھی۔ روزانہ 10/12 ٹرالے آ جاتے ہیں۔ کراچی پہنچ میں تھرپارکر والے مال کے 8800/9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 25 2025 13:35:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 16950 رمضان العریبیہ 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ سائڈ سورج شوگر ملز کے 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ بھی 16800/850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد شوگر ملز کے 16875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال صوبہ بندی ہے جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے مال سندھ نہیں جا رہے ہیں اور سندھ کام کافی گرم ہے۔ نیچے چھوٹی گاڑیوں مزدوں وغیرہ میں مال لوڈ ہو کر جا رہا ہے۔ زیریں سندھ کام کافی گرم ہے۔ خیرپور شوگر ملز کے 19850 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ پورٹ کے الخلیج شوگر ملز بھی 300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 18400 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ پورٹ کے باریک مال کے 16100 روپیہ کوئنٹل تک ہی بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق الخلیج کے مالوں میں بھی دو نمبری ہو رہی ہے۔ الخلیج کے توڑوں میں بھی باریک مال لوڈ کر کے بیچ رہے ہیں۔ زیریں سندھ ساہنگھڑ شوگر ملز کل چل پڑے گی۔ فارورڈ جنوری کے سودوں کے 14060/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 25 2025 13:04:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Nov 25 2025 12:42:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہے اور 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مال کے 6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 480 ڈالر میں مزید ویسل بک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس وجہ سے لوکل بازار دوبارہ ڈاؤن ہوا ہے۔ فل حال ابھی بھی مارکیٹ میں لالچ کی انتہا ہے۔ اتنی زیادہ سپلائ ہونے کے باوجود جس کو بھی موقع ملتا ہے چھوڑتا نہیں ہے۔ جس کا نتیجہ یہی ہوگا کہ سپلائ زیادہ ہو جائیے گی۔ اس لیے ابھی انتظار کرنا چاہیے مارکیٹ کمزور ہے۔ آگے جہاں مارکیٹ اچھا موقع دے وہاں کام کرنا چاہیے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott