+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 30 2025 14:28:24
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ مارکیٹ 200/300 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور فیصل آباد منڈی میں 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں بھی 10800/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل میں سٹاکسٹ گاہک ہیں اور زمین دار بھی کھل کر مال نہیں دے رہے ہیں۔ بس اتنا سیل کرتے ہیں جتنا پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ باقی مال سٹاک میں جا رہا ہے۔ لوکل سٹاکیہ دھڑا دھڑ مال لے رہا ہے۔ تل کا ریٹ کم ہے جس کی وجہ سے سٹاکسٹ کی دلچسپی ہے۔ موسم بھی خراب ہے جو مین بیلٹ ہیں ان علاقوں میں ساہیوال سائڈ بھی بہاول نگر سائڈ بھی۔ اگلے دو چار دن مزید جتنے بھی جنوبی پنجاب میں دریا ہیں سیلابی صورتحال ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں برازیل 950 نائجیریا 980 پاکستان 1000 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔