+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 28 2025 12:32:40
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6800/6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ان ریٹس میں ضد نہیں کرنی چاہیے یہ تاریخی ریٹس ہیں ان ریٹس میں مال فارغ کرنے چاہیے۔ یہاں سے مارکیٹ میں کوئی بھی مندہ تیزی ہو آخری ریٹ کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔

سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے مالوں کے 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی نہیں ہے۔ نئے مالوں کی آمدن شروع ہے اور نئے مالوں کے 5600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ٹریڈرز نئے پرانے مکس کرکے 6000 روپیہ من تک فروخت کر رہے ہیں۔