+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 24 2025 14:05:08
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 75 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 10525 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ بکنگ بھی 5 ڈالر مزید بہتر ہے اور 865/870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں گلوبل کلائمٹ چینج کی وجہ سے انٹرنیشنل بازار تھوڑا بہتر ہوا ہے۔ کیونکہ پورے مدیھہ پردیش اور اتر پردیش کے وہ علاقے جو مدیھہ پردیش سے ملتے ہیں وہاں بہت زیادہ بارشیں ہوئ ہیں۔ جب بہت زیادہ باریشیں ہوتی ہیں وہ بھی فصل کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں۔ زیادہ بارشوں کی وجہ سے مدیھہ پردیش کے کئی علاقوں میں فصلوں میں پانی کھڑا ہے اور پھر اس کے بعد فصلوں میں بیماریاں یا جڑ سڑن بھی ہوسکتی ہے اور فصل جھک بھی سکتی ہے جس کے ساتھ پھر پھل صحیح نا پڑنے کے امکانات ہیں۔ کئ زرعی علاقوں میں فلیش فلڈنگ بھی ہوئ ہے۔ دوسری جانب آندھرا پردیش اور تیمل ناڈو میں ضرورت سے بھی کم بارشیں ہوئ ہیں۔ جہاں بارشیں کم ہوتی ہیں وہاں ییلڈ متاثر ہوتی ہے۔ موسموں کی بدلتی صورتحال فصلوں کو شدید متاثر کر سکتی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ 30/40 ڈالر بہتر ہوئ ہے۔