+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 17 2025 17:51:07
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال پائپ لائن بھی خالی ہے جو بھی مال آتے ہیں ساتھ ہی بک جاتے ہیں۔ نیچے دال مونگ کی ڈیمانڈ بھی ہے۔ فل حال بارشیں ہیں۔ اکا دکا کام ہوتا ہے پھر بارشیں شروع ہو جاتی ہیں۔ جب بارشیں رک جائیں گی۔ اس کے بعد جب مال مارکیٹ میں آنا شروع ہونگے پھر صورتحال واضح ہوگی۔ دوسری جانب انڈیا میں بھی بیجائیاں تو بہت بمپر ہیں مونگ کی۔ ارجنٹینا برازیل وغیرہ کے اے گریڈ مال کے بکنگ میں 825/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10400/700 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔