+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 14 2025 18:55:29
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں پرانے مال کے 12400/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مال کے 12200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال پاکستان میں تل کی بیجائ کم ہوئ ہے اور موسم اس کو صحیح نہیں ملا ہے۔ پہلے مئ میں گرمی کا سامنا ہوا پھر جو کراپ کھڑی ہے اس کو پچھلے 10/12 دن سے بارشوں کی لپیٹ میں ہے ضلع لیہ چوبارہ کروڑ لال عیسن ضلع بھکر منکیرہ دریاخان ضلع خوشاب نورپور تھل ہر دوسرے دن بارش شروع ہو جاتی ہے جس سے پودا کمزور ہو رہا ہے اور کئ علاقوں میں واٹر لاگنگ بھی ہے یعنی فصلوں میں پانی کھڑا ہے۔ جس سے پودا سکڑ جاتا ہے اور پیداوار کم ہونے کے امکانات ہیں۔ چائنہ میں بھی شینگڈانگ میں کراپ ٹھیک ہے جبکہ ہینن میں کراپ متاثر ہوئ ہے۔ پہلے مئ میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اور اب بارشوں کی وجہ سے کھڑی فصلیں زد میں ہیں۔ دوسری جانب چائنہ میں کیری فارورڈ سٹاک بہت ہے۔ اور نائجیریا ٹوگو ایتھوپیا برازیل وغیرہ میں بھی کافی سٹاک ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فارورڈ کے سودے 1050 ڈالر تک آفر ہو رہے ہیں۔