Clover Seed | برسیم
Jul 02 2026
گوارہ آج کا بھاؤ اور مارکیٹ رپورٹ
Apr 03 2026 18:15:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کراچی مارکیٹ میں آخری کام 12500 روپیہ من تک ہوئے تھے تاہم آج پنجاب مارکیٹس بند ہیں اور بارشیں بھی ہیں۔ کام کاج سست ہے .
Apr 03 2026 18:11:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا چیکو کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 185 جبکہ اچھے مشین کلین وی آئی پی مال 192/193 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ میں 245/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ بکنگ 20/30 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 725 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں 8/9 ایم ایم مالوں کے۔ 42/44 کاؤنٹ والے مالوں کے 415 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 350/355 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1040 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے تھے تاہم 60 ڈالر دوبارہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 1100 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں 9 ایم ایم برانڈڈ مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پیٹرولیم میں تیزی کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے اور مزید بھی تیزی کا رجحان ہے جسکی وجہ سے سی این ایف ریٹس بھی تیز ہوئے ہیں۔ .
Apr 03 2026 18:06:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور کچے مال لوڈ کنڈیشن میں 8350 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق یہ ریٹس لوڈ کے ریٹ ہیں تاہم پہنچ کے ریٹس موصول نہیں ہوئے ہیں کیونکہ کل رات پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ .
Apr 03 2026 17:39:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہے اور 166/167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور کرمسن مسور کے 162/163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بارشوں کی وجہ سے کام نہیں ہے۔ تاہم آگے جہاں نیچے پرچون میں گاہکی نکلے گی۔ لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے 15/20 روپیہ کلو نیچے ہے۔ اب جب لوکل مارکیٹ اوپر جائے گی پڑتے سے پھر امپورٹرز بکنگ کی طرف جائیں گے۔ .
Apr 03 2026 17:25:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور رشیا والے مالوں کے 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کینیڈا والے مالوں کے 102.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال پنجاب بارش کی وجہ سے کام کاج نہیں ہے اور مارکیٹ میں فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آگے منڈیوں میں پہنچ کے ریٹ زیادہ کھلیں گے۔ آگے مزید بھی فیول کی قیمتوں میں اضافہ کے امکانات ہیں۔ جب تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایران اور امریکہ کے جنگی حالات صحیح نہیں ہو جاتے تب تک لوکل سارے اجناس کی قیمتوں میں بہتری ہی ہے۔ .
Apr 03 2026 17:25:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور رشیا والے مالوں کے 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کینیڈا والے مالوں کے 102.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال پنجاب بارش کی وجہ سے کام کاج نہیں ہے اور مارکیٹ میں فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آگے منڈیوں میں پہنچ کے ریٹ زیادہ کھلیں گے۔ آگے مزید بھی فیول کی قیمتوں میں اضافہ کے امکانات ہیں۔ جب تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایران اور امریکہ کے جنگی حالات صحیح نہیں ہو جاتے تب تک لوکل سارے اجناس کی قیمتوں میں بہتری ہی ہے۔ .
Apr 03 2026 16:32:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 161 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں پرانے مال 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تقریباً پورے تھل میں ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری جانب چنے کی فصل بھی تیار ہے اور ساتھ ساتھ کٹائی بھی شروع ہے۔ حالیہ بارشوں کے اثرات فصل پر منفی ثابت ہوئے ہیں مسلسل بارشوں کی وجہ سے جو فصل کھیتوں میں کھڑی ہے اس میں دانہ کالا اور دھبے دار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور نمی بڑھنے سے کوالٹی بھی متاثر ہوسکتی ہے دوسری جانب جو فصل کٹ جانے کے بعد کھیت میں ہی پڑی ہیں اس میں بھی دانہ خراب اور کوالٹی لوئر گریڈ آئی گی۔ .
Apr 03 2026 15:32:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور سنٹرل پنجاب سائڈ پاپولر شوگر ملز 13700 یونیکول 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کشمیر 13500 سورج 13500 جبکہ کسان 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی گروپ کے 13325 الائنس ایس جی ایم 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اتفاق شوگر ملز 13350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ مہران فاران 13500 سندھڑی 13225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ مارچ فکس کے سودوں کے 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایران اور امریکہ کی جنگ کی وجہ سے غیر یقینی سی صورتحال ہے۔ فیول کی قیمتیں اوپر جارہی ہیں اور مزید بھی تیزی کا رجحان ہے۔ .
Apr 02 2026 19:11:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11300 کا گاہک بن جاتا ہے بیچ کم۔ جبکہ سدا بہار جوار کا بھی ملتان منڈی میں 11300 کا گاہک بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ سفید جوار میں بھی اور سدا بہار جوار میں بھی ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں 485/90 میں پہ رکی ہوئی ہے۔ .
Apr 02 2026 18:40:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہے اور 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن بھی 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور نئے مال کے 6500/6550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں نئے مالوں کے 6350 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مال نمی والے ہیں۔ .
Apr 02 2026 18:38:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11200/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بارشوں کی وجہ سے نیچے وکرا نہیں ہے۔ .
Apr 02 2026 18:30:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور کرمسن کوالٹی 162/163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی کے 167/168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Apr 02 2026 18:27:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کچے مال لوڈ میں 8200 جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ریٹس کافی نیچے رہ گئے تھے جسکی وجہ سے دکانداروں نے تھوڑی بہت خریداری کی ہے۔ .
Apr 02 2026 17:53:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19500/20000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کنری لائنوں پر ہلکی ہلکی بارش تھی جسکی وجہ سے آمدن کم تھی تقریباً 400 بوری کی آمدن تھی اور ہائبرڈ گیلے مالوں کے 16000/18000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Apr 02 2026 17:51:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا چیکو کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 185 جبکہ اچھے مشین کلین وی آئی پی مال 195/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ میں 245/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ 42/44 کاؤنٹ والے مالوں کے 415 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 350/355 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 02 2026 17:29:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور کینیڈا والے مال 102 جبکہ رشیا والے مال 101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹس میں امپورٹرز ساتھ ساتھ مال بیچتے بھی ہیں۔ آج کراچی میں بارش ہے کام کاج سلو ہے۔ .
Apr 02 2026 17:23:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی 10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال کراچی مارکیٹ میں 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Apr 02 2026 17:21:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ جے ڈی ڈبلیو 13280 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ الائنس 13250 جبکہ ایس جی ایم 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں سوموار پیمنٹ پر۔ 3 مل اپریل بائر آپشن 13280 جبکہ 3 مل اپریل فکس کے سودے 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Apr 02 2026 17:16:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت شام کے اوقات میں 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ایس کیو کوالٹی کے۔ حاضر میں گاہکی کمزور ہے جبکہ بکنگ میں خریدار ہے۔ .
Apr 02 2026 17:07:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں کیش پیمنٹ پر 11800/11900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ روٹین پیمنٹ پر 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Apr 02 2026 16:55:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں شام کے اوقات میں 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 70 30 کوالٹی 12800/13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 60/40 کوالٹی 12400 50/50 کوالٹی 12000 جبکہ ریگولر کوالٹی مال 11500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 5774 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ مارکیٹ مضبوط ہیں اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Apr 02 2026 16:05:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا چیکو کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 185 جبکہ اچھے مشین کلین وی آئی پی مال 195/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 9 ایم ایم 330/335 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ خریدار نہیں بنتا ہے۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ میں 245/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ 42/44 کاؤنٹ والے مالوں کے 415 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 350/355 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 02 2026 15:41:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ فیصل آباد منڈی میں 10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گڈ ایوریج مالوں کا جبکہ کراچی مارکیٹ میں 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 40/50 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 1080/1100 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 02 2026 15:12:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 12700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ایس کیو کوالٹی کے۔ بکنگ والے مالوں کا پڑتا نیچے ہونے کی وجہ سے حاضر گاہکی کمزور ہے۔ .
Apr 02 2026 15:10:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15650 جبکہ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا کوالٹی 18000 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہی نظر آرہی ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Apr 02 2026 15:09:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 41500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے ٹریڈرز نے بکنگ میں مال خریدے ہوئے ہیں جب بکنگ والے مال پورٹ پر لگنا شروع ہوں گے تو لوکل ریٹس میں کمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Apr 02 2026 15:05:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور کرمسن کوالٹی 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی کے 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن ٹریڈرز نے نیچے مال لیے تھے وہ یہاں بیچتے بھی ہیں تاہم نیچے گاہکی بھی سست ہے۔ .
Apr 02 2026 14:42:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو بہتر ہے اور کینیڈا والے مال 102.5 جبکہ رشیا والے مال 101.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم ان ریٹوں میں بیچ ہے جبکہ گاہکی نیچے ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ ابھی امپورٹرز لوکل میں مال بیچ رہے ہیں تاکہ اگر بکنگ کمزور ہوتی ہے تو دوبارہ بکنگ میں جا سکیں۔ لوکل مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Apr 02 2026 14:14:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو بہتر ہے اور سوموار منگل پیمنٹ پر 163 روپیہ کلو جبکہ کیش پیمنٹ پر 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں کالا چنا پرنا 6900 جبکہ نیا 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں نئے مال 6700 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 6550/6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نئے مال ابھی گیلے ہیں نمی والے ہیں۔ دوسری جانب تھل لائن کل شام سے صبح بارشیں ہوئ ہیں اور آگے مزید بارشیں ہیں جس سے فصل ڈیمیج ہو سکتی ہے۔ اسی لیے سٹاکسٹ ابھی تھوڑا تھوڑا ایکٹو ہو گیا ہے اور بازار بہتر ہے۔ آگے فل مئ کے سودے 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 02 2026 13:37:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ جوہرآباد 14550 نون شوگر ملز 14250 پاپولر شوگر ملز 13650 یونیکول 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کشمیر 13490 سورج 13500 جبکہ کسان 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی گروپ کے 13280 ڈہرکی گھوٹکی 13275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اتفاق شوگر ملز 13325 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ مہران فاران 13450 ڈگری وغیرہ 13420 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق یکم اپریل کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان بھر میں چینی کی پروڈکشن 7625000 ٹن تک ہوئی ہے جس میں 510000 پنجاب 205000 سندھ اور 475000 کی پی کے میں پروڈکشن ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 10 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 448 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ اپریل فکس کے سودوں کے 13210 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 02 2026
Jul 02 2026
Jul 02 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott