Clover Seed | برسیم
May 20 2026
تل ریٹ آج کا اور تل کا بھاؤ
Feb 21 2026 23:26:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ سبی لائن پر بھی 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج سفید جواروں کا نیچے پرچون میں بھی گاہک اچھا تھا ہائبرڈ جوار مارکیٹ 15 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور نیچے پرچون میں 425 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ مارکیٹ 200 روپیہ من کمزور ہے اور اوکاڑہ منڈی میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 21 2026 22:41:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 3 مل فروری کے سودوں کے 13950 جبکہ مارچ کے سودوں کے 14150/60 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 21 2026 22:00:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔حاضر ساؤتھ کی ملز کے 13900/13925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 13950/60 جبکہ مارچ کے سودوں کے 13150/60 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر لفٹنگ اچھی ہے ملوں سے لیکن زیادہ پیداوار کے ڈر کی وجہ سے ابھی فل حال کوئ سٹاک میں نہیں جا رہا ہے۔ بڑے ٹریڈرز آمنے سامنے ہی کام کر رہے ہیں۔ .
Feb 21 2026 15:31:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مشین کلین مال 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 540/550 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 260 جبکہ 9 ایم ایم 290/95 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ زیادہ تر مال ہلکی کوالٹی آرہے ہیں اچھے مال شارٹ ہیں مارکیٹ میں۔ بکنگ کینیڈا سے 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ امیریکا سے 9 ایم ایم 1050 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 21 2026 15:25:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 159 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ مین ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال پورٹ پر مال لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی پریشر میں ہےاور سوموار منگل پیمنٹوں کا بحران ہے۔ بکنگ بھی مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور نپر مسور کے 555ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 170 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اگلے دنوں میں جو بھی تھوڑا بہت پریشر بنے لوکل میں مال خریدنا چاہیے لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ .
Feb 21 2026 15:06:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت انڈین کوئٹہ منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 100 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 13800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15000 جبکہ گولی کوالٹی 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آگے مارچ میں لوکل آمدن شروع ہو جائے گی جسکی وجہ فلحال گاہکی سست ہے۔ .
Feb 21 2026 15:01:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دوپہر کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ آج کراچی مارکیٹ میں پیمنٹوں کا بحران ہے۔ ساری دالیں جو پورٹ لگی ہوئ ہیں ڈھیلی ہوئ ہیں۔ مسور بھی کمزور ہوا ہے۔ ییلو پیس بھی کمزور ہے۔ فل حال مارکیٹ میں سوموار منگل پیمنٹ پر کافی کام ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ پریشر میں ہے۔ .
Feb 21 2026 14:56:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی نرم ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل ریٹ اب کافی تیز ہو گیا ہے صرف جینین ہی گاہک بنتا ہے۔ باقی سٹاکسٹ بکنگ میں خریداری کرتے ہیں کیونکہ وہاں سے سستا مل رہا ہے۔ سٹاکسٹ نے صرف مندہ تیزی ہی کرنی ہوتی ہے۔ بکنگ 30/40 ڈالر مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ انڈیا آندھرا پردیش میں تھوڑی تھوڑی آمدن شروع ہو گئی ہے۔ڈسٹرکٹ کرشنا میں 5% مٹی والے مالوں کے 7500 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں اور چینائ پہنچ 2% مٹی والے مالوں کے 9000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں نئے مالوں کے جبکہ پرانے مال کے چینائ میں 8350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ برما سے ایس کیو کوالٹی کے 940 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11536 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ ابھی فل حال گاہکی تھوڑی سست ہے۔ .
Feb 21 2026 14:40:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ کراچی مارکیٹ 200 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 36200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 37000/37200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بکنگ 2600 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 36054 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ میں مال خریدنے چاہیں مارچ اپریل شپمنٹ کے ۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی آگے انڈیا مارچ میں فصل کی آمدن شروع ہو جائے گی اور انڈیا ڈومینیٹ کرتا ہے زیرے میں۔ اس سال انڈیا زیرے کی بیجائ 15% تک کم ہے اور جزبات کسی ٹائم بھی بن سکتے ہیں۔ 2023 میں جب زیرے کی فصل شارٹ ہوئ تھی تب بکنگ ریٹ 7000 ڈالر پلس ہو گیا تھا۔ اس لیے یہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایسا آئٹم میں اس میں کہیں بھی سٹے بازوں کے جزبات بن سکتے ہیں۔ اور چائنہ سیریا ایران وغیرہ کی مارکیٹ انڈیا کے پیچھے ہی چلتی ہے۔ اگلی کراپ میں بکنگ میں کسی وقت بھی 1000ڈالر تک کی تیزی آ سکتی ہے۔ زیرہ اپریل شپمنٹ والے سودے لینے چاہیں۔ ابھی بھی نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے اور آگے شادیوں کا سیزن ہے پھر بڑی عید تک زیرے کی ڈیمانڈ اچھی رہتی ہے کاونٹر میں۔ .
Feb 21 2026 14:24:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں 112/113 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 317 ڈالر والے ویسل میں 104/105 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 317 ڈالر والا ویسل مارچ کے آخر تک کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگا اسکے علاؤہ 322 ڈالر والا ویسل بھی رشیا پورٹ پر لوڈنگ پر ہے۔ .
Feb 21 2026 13:41:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ سبی والی جوار ملتان منڈی میں 9100/9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ لائن پر سبی والی جوار کے 8900/9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ریٹ کافی تیز ہے۔ گاہکی بھی نہیں ہے اور بیچ بھی نہیں آتی ہے۔ آگے جہاں نیچے کام شروع ہوا ریٹوں میں مزید بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ 360 روپیہ کلو تک کی بیچ ہے اوپر لیول پر جبکہ پرچون میں 380/400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال تو ابھی نیچے کام شروع نہیں ہوا ہے اور اوپر لیول پر امپورٹرز کو نفع اچھا ہے تھوڑا تھوڑا مال بیچ بھی جاتے ہیں تاہم ہائبرڈ جواریں بھی مال کم بک ہوا ہے۔ آگے اس میں بھی تیزی ہی لگتی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9100 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ کافی تیز ہو گئے ہیں۔ لیکن مال شارٹ ہیں۔ آگے جیسے جیسے نیچے کام شروع ہوگا ریٹوں میں مزید تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Feb 21 2026 13:22:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ مارکیٹ جھنگ 14000 بھون 14025 رمضان 14100 العریبیہ 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14075 کشمیر کمالیہ وغیرہ 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو پیر پیمنٹ پر 13905 حمزہ آر وائ کے 13930 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 13250/13350 مہران فاران 13750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ 3 مل فروری کے سودے 13960 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مارچ کے سودے 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 21 2026 12:43:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13910 حمزہ آروائے 13925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ کے سودوں کے 13960 جبکہ مارچ کے سودوں کے 14155 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بقیہ ملز کے ریٹ ٹہر کر آپڈیٹ کردیے جائے گے۔ .
Feb 21 2026 12:28:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 16300/16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ چھانگا مانگا منڈی میں 15800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال کام کاج ٹھنڈا ہے۔ .
Feb 21 2026 12:26:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایورج مالوں کے 9700/9750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایورج مالوں کے 9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 21 2026 12:22:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17000/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ دکاندار حضرات رمضان المبارک سے پہلے کی خریداری کر لیتے ہیں اور رمضان المبارک میں اوپر لیول پر کام کاج ٹھنڈا ہی رہتا ہے آگے جب دکاندار دوبارہ مال خریدیں گے تو ہی کام کاج نکلے گا۔ .
Feb 21 2026 12:20:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 4600 روپیہ من تک ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 21 2026 12:06:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ حیدرآباد منڈی میں 11100/11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں پرسنٹیج کے حوالے سے ہڑتال چل رہی ہے جسکی وجہ سے کام کاج نہیں ہے۔ .
Feb 21 2026 12:04:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ فل حال بہتر ہے۔ 165 روپیہ کلو کا گاہک بن جاتا ہے جبکہ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ جہاں نیچے ریٹیل میں تگڑی گاہکی آئ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ تھل لائن 6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی 550 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 168.75 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم بکنگ میں ابھی فل حال امپورٹرز نہیں جا رہے ہیں۔ مارچ اپریل بکنگ ہے اور ساتھ ہی آگے اپنی لوکل کراپ شروع ہو جائے گی۔ جو بھی کام کرنا ہے حاضر میں کرنا چاہیے آگے فارورڈ میں بھی کام نہیں کرنا چاہیے .
Feb 21 2026 12:00:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 60/40 کوالٹی 11500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 50/50 کوالٹی 10900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ ٹھنڈی ہے۔ گوار میل کی پچھلے دنوں تھوڑی بہت ڈیمانڈ نکلی تھی تاہم ابھی گوار میل اور گوار گم دوبارہ ڈیمانڈ ٹھنڈی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نیچے فل حال ریٹیل میں ڈیمانڈ تو ٹھنڈی ہے لیکن جن سٹاکسٹ نے مال لیے ہیں۔ ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ فل حال بیچتے بھی نہیں ہیں۔ ریٹ تھوڑا بہت بہتر ہو پھر بیچیں گے۔ دوسری جانب مزید مال نہیں خرید رہے ہیں کیونکہ پہلے سے ہی کسی نا کسی آئٹم میں پھنسے ہوئے ہیں۔ تل بھی کمزور ہے۔ کوئ تل میں پھنسا ہوا ہے۔ کوئ کالے چنے میں پھنسا ہوا ہے کوئ باجرے میں پھنسا ہوا ہے۔ .
Feb 21 2026 11:50:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن کچے مال کے 8050/8150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ گاہکی بھی سست ہے۔ لالا موسیٰ لائن 3250/3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد ملتان منڈی میں کچے مال 3300 اور پلانٹ والے مال 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 19 2026 21:41:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ مظبوط ہی تھی۔ سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 9000/9100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ہائبرڈ جوار بھی ملتان منڈی میں مظبوط ہی ہے۔ نیچے پرچون میں 400/410 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں اوکاڑہ کوالٹی کے 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ مال نہیں ہیں۔ تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ آتی ہے اکا دکا بازار پھر تیز ہو جاتا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Feb 19 2026 21:20:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے سوموار پیمنٹ پر 13925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ فروری کے سودوں کے 13970/80 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اور مارچ 14140/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال ملوں سے لفٹنگ تو بہت اچھی ہو رہی ہے۔ لیکن پھر بھی چینی کی مارکیٹ سست ہے۔ دوسری جانب ڈیلرز کام آمنے سامنے ہی کر رہے ہیں۔ .
Feb 19 2026 21:10:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید 1 روپیہ کلو تیز ہے اور 165 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سوموار منگل پیمنٹ پر۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ اس سیزن ریٹ کم ہے اور ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔ پچھلے چار سیزن میں کم ترین ریٹ ہے۔ سرگودھا منڈی میں بھی آج 6850 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Feb 19 2026 15:17:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مشین کلین مال 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 540/550 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 260 جبکہ 9 ایم ایم 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کینیڈا سے 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ امیریکا سے 9 ایم ایم 1050 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 19 2026 15:02:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو پیر پیمنٹ پر 13935 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ نرم ہے اور فروری کے سودے 13960 جبکہ مارچ کے سودوں کے 14140 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 19 2026 14:54:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 36500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 37500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 2630 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کام کاج سست ہے کیونکہ آگے گجرات اور راجھستان میں مارچ اپریل میں نیو کراپ کی آمدن ہوگی۔ .
Feb 19 2026 14:49:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت انڈین کوئٹہ منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 13900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15000/15500 جبکہ گولی کوالٹی 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انڈین گولی کراچی مارکیٹ میں 400/405 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آگے مارچ میں سندھ کی نیو کراپ بھی شروع ہو جائے گی جسکی وجہ سے فلحال کام کاج سست ہیں۔ .
Feb 19 2026 14:27:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 980/990 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 19 2026 14:22:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایورج مالوں کے 9700/9750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott