Sugar | چینی
May 22 2026
Feb 26 2026 14:51:04 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ 35700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فل حال لوکل مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ 10/15 ڈالر مزید سست ہے اور 2550 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کراچی پورٹ کے لیے جو کراچی پورٹ پر 35200 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ سست ہے انڈیا میں آمدن کی وجہ سے۔ تھوڑا بہت انڈیا 5/10 روپیہ کلو مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ چائنہ کی ڈیمانڈ کی منتظر ہے۔ چائنہ میں زیرے کی بیجائ مارچ میں شروع ہوتی ہے اور فصل اگے جولائ میں آتی ہے۔ اس دوران چائنہ انڈیا سے مال خریدتا ہے۔ ابھی فل حال چائنہ میں ترکمانستان اور افغانی زیرے کا ریٹ انڈیا کی نسبت تھوڑا کم ہے۔ لیکن وہاں مقدار کم ہوتی ہے۔ زیادہ ایکسپورٹ انڈیا سے ہی ہوتا ہے۔ .
Feb 25 2026 14:42:12 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین لوکل کراچی مارکیٹ 300 روپیہ من کمزور ہے اور 35700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں بکنگ کمزور تھی جبکہ لوکل بازار رکا ہوا تھا۔ ابھی آج بکنگ 20 ڈالر پلس ہے۔ کراچی پورٹ کے لیے 2575 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 35600 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Feb 24 2026 14:43:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین لوکل کراچی مارکیٹ میں 36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ نرم ہے۔ بکنگ مارکیٹ 50 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور انڈیا سے دبئ کے لیے 2450 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 23 2026 15:26:13 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی پچھلے دنوں کام نہیں تھے مارکیٹ سست تھی چائنہ نئے سال کی چھٹیوں کی وجہ سے کام کاج نہیں تھے ابھی اگلے دنوں کام شروع ہونگے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سب کی نظریں چائنہ کی خریداری کی طرف ہیں۔ ابھی آگے مارچ میں انڈیا میں آمدن بھی شروع ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال انڈیا میں کیری فارورڈ سٹاک زیادہ ہے پچھلے سال کی نسبت۔ دوسری جانب انڈیا میں بیجائیاں تھوڑی لیٹ شروع ہوئیں تھیں۔ راجستھان میں کراپ صحیح ہے لیکن گجرات میں کراپ کم ہے۔ اوور آل پچھلے سال کی نسبت انڈیا میں 10/15 پرسنٹ کراپ کم متوقع ہے لیکن اس سال کیری فارورڈ سٹاک زیادہ ہے جس کی وجہ سے ابھی ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ڈیمانڈ کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو پچھلے سال اپریل سے نومبر میں انڈیا سے زیرے کی ایکسپورٹ میں 11 فی صد تک کمی آئ ہے اور ابھی بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈیمانڈ سست ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سب سے بڑا گاہک چائنہ ہے۔ چائنہ میں فل حال لوکل زیرے کے ریٹ کم ہوئے ہیں جبکہ چائنہ میں لوکل سٹاکسٹ نے اونچے ریٹوں میں مال لیے ہوئے ہیں پہلے 26/28 یوان ریٹ تھا فی کلو کا لیکن پھر 19 یوآن تک نیچے رہ گیا تھا ابھی پھر 21/22 یوان ریٹ ہے۔ ابھی چائنہ میں ان ریٹوں میں بیچ کھل کر نہیں ہے سٹاکسٹ کو نقصان ہے۔ چائنہ میں جب لوکل ریٹ بہتر ہونگے پھر امپورٹرز بکنگ کی طرف جائیں گے۔ چائنہ لوکل زیرے کے ریٹوں میں بہتری کا رجحان ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ چائنہ کی خریداری پر منحصر ہے۔ اگر مارچ میں چائنہ انڈیا سے مال خریدتا ہے پھر ریٹوں میں بہتری بن سکتی ہے ورنہ نہیں۔ اگر مارچ میں چائنہ نہیں خریدتا تو انڈیا چونکہ مارچ میں لوکل بھرپور آمدن ہوگی تو انٹرنیشنل ڈیمانڈ کمزور ہونے کے باعث ریٹوں میں تھوڑی بہت گراوٹ بھی بن سکتی ہے۔ مارچ میں مندہ تیزی کا دارومدار چائنہ کی گاہکی پر مبنی ہے۔ .
Feb 21 2026 14:40:12 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ کراچی مارکیٹ 200 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 36200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 37000/37200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بکنگ 2600 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 36054 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ میں مال خریدنے چاہیں مارچ اپریل شپمنٹ کے ۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی آگے انڈیا مارچ میں فصل کی آمدن شروع ہو جائے گی اور انڈیا ڈومینیٹ کرتا ہے زیرے میں۔ اس سال انڈیا زیرے کی بیجائ 15% تک کم ہے اور جزبات کسی ٹائم بھی بن سکتے ہیں۔ 2023 میں جب زیرے کی فصل شارٹ ہوئ تھی تب بکنگ ریٹ 7000 ڈالر پلس ہو گیا تھا۔ اس لیے یہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایسا آئٹم میں اس میں کہیں بھی سٹے بازوں کے جزبات بن سکتے ہیں۔ اور چائنہ سیریا ایران وغیرہ کی مارکیٹ انڈیا کے پیچھے ہی چلتی ہے۔ اگلی کراپ میں بکنگ میں کسی وقت بھی 1000ڈالر تک کی تیزی آ سکتی ہے۔ زیرہ اپریل شپمنٹ والے سودے لینے چاہیں۔ ابھی بھی نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے اور آگے شادیوں کا سیزن ہے پھر بڑی عید تک زیرے کی ڈیمانڈ اچھی رہتی ہے کاونٹر میں۔ .
Feb 19 2026 14:54:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 36500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 37500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 2630 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کام کاج سست ہے کیونکہ آگے گجرات اور راجھستان میں مارچ اپریل میں نیو کراپ کی آمدن ہوگی۔ .
Feb 18 2026 14:19:53 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 36500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 37500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 40 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 2630 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں مال لینا چاہیے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 17 2026 14:17:47 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 36200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 37500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کراچی پورٹ کے لیے 35 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 2590 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 16 2026 14:15:02 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین لوکل مارکیٹ تو تیز ہوئ ہے تاہم بکنگ کمزور ہوئ ہے۔ لوکل بازار 200 روپیہ من تیز ہے اور 36200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کراچی۔ لوکل ڈیمانڈ اچھی ہے نیچے ریٹیل میں جبکہ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جس کی وجہ ہسے لوکل بازار بہتر ہوا ہے تاہم بکنگ 50 ڈالر کمزور ہوئ ہے بکنگ کراچی پورٹ کے لیے 2625 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 36160 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
May 22 2026
May 22 2026
May 22 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott