+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 21 2026 14:40:12
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ کراچی مارکیٹ 200 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 36200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 37000/37200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بکنگ 2600 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 36054 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ میں مال خریدنے چاہیں مارچ اپریل شپمنٹ کے ۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی آگے انڈیا مارچ میں فصل کی آمدن شروع ہو جائے گی اور انڈیا ڈومینیٹ کرتا ہے زیرے میں۔ اس سال انڈیا زیرے کی بیجائ 15% تک کم ہے اور جزبات کسی ٹائم بھی بن سکتے ہیں۔ 2023 میں جب زیرے کی فصل شارٹ ہوئ تھی تب بکنگ ریٹ 7000 ڈالر پلس ہو گیا تھا۔ اس لیے یہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایسا آئٹم میں اس میں کہیں بھی سٹے بازوں کے جزبات بن سکتے ہیں۔ اور چائنہ سیریا ایران وغیرہ کی مارکیٹ انڈیا کے پیچھے ہی چلتی ہے۔ اگلی کراپ میں بکنگ میں کسی وقت بھی 1000ڈالر تک کی تیزی آ سکتی ہے۔ زیرہ اپریل شپمنٹ والے سودے لینے چاہیں۔ ابھی بھی نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے اور آگے شادیوں کا سیزن ہے پھر بڑی عید تک زیرے کی ڈیمانڈ اچھی رہتی ہے کاونٹر میں۔