+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 23 2026 15:26:13
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی پچھلے دنوں کام نہیں تھے مارکیٹ سست تھی چائنہ نئے سال کی چھٹیوں کی وجہ سے کام کاج نہیں تھے ابھی اگلے دنوں کام شروع ہونگے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سب کی نظریں چائنہ کی خریداری کی طرف ہیں۔ ابھی آگے مارچ میں انڈیا میں آمدن بھی شروع ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال انڈیا میں کیری فارورڈ سٹاک زیادہ ہے پچھلے سال کی نسبت۔ دوسری جانب انڈیا میں بیجائیاں تھوڑی لیٹ شروع ہوئیں تھیں۔ راجستھان میں کراپ صحیح ہے لیکن گجرات میں کراپ کم ہے۔ اوور آل پچھلے سال کی نسبت انڈیا میں 10/15 پرسنٹ کراپ کم متوقع ہے لیکن اس سال کیری فارورڈ سٹاک زیادہ ہے جس کی وجہ سے ابھی ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ڈیمانڈ کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو پچھلے سال اپریل سے نومبر میں انڈیا سے زیرے کی ایکسپورٹ میں 11 فی صد تک کمی آئ ہے اور ابھی بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈیمانڈ سست ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سب سے بڑا گاہک چائنہ ہے۔ چائنہ میں فل حال لوکل زیرے کے ریٹ کم ہوئے ہیں جبکہ چائنہ میں لوکل سٹاکسٹ نے اونچے ریٹوں میں مال لیے ہوئے ہیں پہلے 26/28 یوان ریٹ تھا فی کلو کا لیکن پھر 19 یوآن تک نیچے رہ گیا تھا ابھی پھر 21/22 یوان ریٹ ہے۔ ابھی چائنہ میں ان ریٹوں میں بیچ کھل کر نہیں ہے سٹاکسٹ کو نقصان ہے۔ چائنہ میں جب لوکل ریٹ بہتر ہونگے پھر امپورٹرز بکنگ کی طرف جائیں گے۔ چائنہ لوکل زیرے کے ریٹوں میں بہتری کا رجحان ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ چائنہ کی خریداری پر منحصر ہے۔ اگر مارچ میں چائنہ انڈیا سے مال خریدتا ہے پھر ریٹوں میں بہتری بن سکتی ہے ورنہ نہیں۔ اگر مارچ میں چائنہ نہیں خریدتا تو انڈیا چونکہ مارچ میں لوکل بھرپور آمدن ہوگی تو انٹرنیشنل ڈیمانڈ کمزور ہونے کے باعث ریٹوں میں تھوڑی بہت گراوٹ بھی بن سکتی ہے۔ مارچ میں مندہ تیزی کا دارومدار چائنہ کی گاہکی پر مبنی ہے۔