Sesame | تل
Jun 03 2026
Feb 28 2026 21:15:35 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سبی لائن 9500 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ ملتان منڈی میں 9600 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9350/9450 تک بولی ہوئی ہے۔ ملتان منڈی میں 9300/9350 تک کام ہوے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے ہائبرڈ جوار امپورٹڈ گنگا لائن کیوری وغیرہ ملتان منڈی میں 490 تک سودے ہوے ہیں ریٹیل میں۔ تھوک میں 480 میں مل جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہائبرڈ جوار میں پہلے محسوس ہوتا تھا تھوڑی بہت کوریکشن آے گی تاہم ایران اور امریکہ کی جنگ کی وجہ سے فنڈا مینٹلز تبدیل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ کیونکہ اب نہ ہی امپورٹرز انڈیا کو ایڈوانس پیمنٹ بھیج کر مال منگوانے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور انڈیا کے ایکسپورٹرز بھی مال لوڈ کرانے میں دلچسپی نہیں لیتے اس لئے آج مارکیٹ دوبارہ مضبوط ہوئی ہے۔ عید الفطر کے بعد ہائبرڈ جوار میں زبردست ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے عید الفطر کے بعد جب ہائبرڈ کی گاہکی بھرپور نکلے گی مارکیٹ مزید شوٹ اپ ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Feb 28 2026 16:06:09 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ ملتان منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دونوں جواروں جا ریٹ برابر چل رہا ہے تاہم کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Feb 28 2026 12:22:06 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ مزید گرم ہے۔ 200 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور ملتان منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں ملتان منڈی میں۔ لائنوں پر بھی 9400 روپیہ من تک بھاؤ مانگنے لگ گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ بیچ آتی نہیں ہے۔ اب جن کے پاس مال ہیں نیچے پرچون دکان پر ہی مال فروخت کریں گے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ بھی مارکیٹ گرم ہی ہے بولی میں ایک ڈھیری کے 9450 روپیہ من تک کام ہوا ہے۔ بولی میں مال بھی مکس کوالٹی ہیں۔ سدا بہار کی بھی بیچ نہیں ہے۔ نیچے جہاں پرچون میں مال بکنا شروع ہونگے ریٹوں میں مزید تیزی کا رجحان بن سکتا ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے نیچے پرچون میں 470 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تمام قسم کی جواروں میں مزید تیزی کا ہی رجحان ہے۔ جب ریٹ تیز ہوتا ہے تو ٹریڈرز اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ کرتے ہیں۔ پھر بازار ہی تیز ہو جاتا ہے۔ مارکیٹ میں کریکشن ہی نہیں ا رہی ہے۔ آگے جہاں نیچے پرچون میں کام شروع ہوگا ریٹوں میں مزید تیزی بن سکتی ہے۔ .
Feb 28 2026 11:49:19 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال فیصل آباد اور ملتان منڈی میں 3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال 7900/7950 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ریٹس نیچے 7500 تک رہ گئے تھے ان ریٹس میں دکانداروں نے تھوڑی تھوڑی خریداری کی کے تاہم جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے سٹاکسٹ اپنا والیم کم کر رہے ہیں۔ حاضر میں ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Feb 26 2026 22:04:48 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی لائن 200 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 9200 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ لائن بھی مضبوط ہے۔ ملتان منڈی میں بھی آج 9200 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ ملتان منڈی میں چار ٹرالے سے زیادہ کام ہوا ہوے ہیں۔ آج ریٹیل میں گاہکی بہت اچھی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال مضبوط ہے اور تیزی کا رجحان ہی دیکھائی دے رہا ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9200/9325 جیسے ریٹ بن گئے تھے۔ ملتان منڈی میں آج آپس میں لیں دین کافی ہوے ہیں سدا بہار جوار ملتان منڈی میں کھینچ تھی۔ ہائبرڈ جوار امپورٹڈ گنگا لائن کیوری وغیرہ 475 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ منڈی میں چار سے 6 کنٹینر آے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی سست تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہائبرڈ جوار کے ریٹ بہت زیادہ تیز ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے دوکاندار حضرات صرف ایک آدھ دن کی ضرورت کا مال لیتے ہیں۔ دوسری جانب امپورٹرز کو معقول منافع ہے اور امپورٹرز بھی دس بیس کو نہیں دیکھتے ہر ریٹ میں مال بیچ رہے ہیں۔ امیریکن ہائبرڈ جوار 510 روپیہ کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ہائبرڈ جوار اتنی زیادہ بکنگ نہیں ہے اس سال مجموعی طور پر بہتر ہی نظر آ رہی ہیں۔ تاہم امپورٹرز ہر ریٹ میں بیچ کر نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ .
Feb 26 2026 21:20:45 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے اور 7800/7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8400/8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے 7500 کے لیول پر دکان دار دوبارہ گاہک تھے جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے۔ تاہم دکان دار تو نیچے تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتے ہیں جبکہ سٹاک کے لیے موزوں نہیں ہے۔ زیادہ مزے داری نہیں ہے مارکیٹ میں۔ حاضر کام ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔ .
Feb 26 2026 15:43:36 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی دوبارہ 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ کم کر کے مال ملتا نہیں ہے۔ سبی لائن 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پراپر جو سبی والے مال ہیں۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے ملتان منڈی میں پرچون میں 500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جس کے پاس مال ہے اس کا اپنا ہی ہے ریٹ ہے۔ سدا بہار جوار بھی اوکاڑہ منڈی میں 9200/9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اچھے کھرے مالوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ اوکاڑہ منڈی میں بھی مکس ہلکی کوالٹی مال ا رہے ہیں۔ 30% ڈیمیج مال کے 8500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Feb 26 2026 12:17:30 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور کچے مالوں کے 7700/7800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں۔ راولپنڈی پہنچ میں پلانٹ والے مالوں کے 8200/8300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی بھی ہے مال بک جاتے ہیں۔ دکان دار تھوڑا تھوڑا مال لے جاتے ہیں۔ فیصل آباد ملتان منڈی میں کچے مال کے 3100 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مال کے 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ فل حال ادھر ہی 100/200 روپیہ من اوپر نیچے مارکیٹ گھومنے کے امکانات ہیں۔ ہائبرڈ مکئ کے ریٹوں کے ساتھ ہی مارکیٹ ہے۔ .
Feb 26 2026 11:28:14 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار 100 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور اوکاڑہ منڈی میں 9200/9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج اوکاڑہ منڈی میں آمدن زیادہ تھی اور تقریباً 300 گٹو تک کی آمدن ہوئی ہے۔ .
Feb 25 2026 22:28:20 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں سبی کوالٹی مال 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سبی لائن 8900 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں خاموشی ہے۔ گاہکی بھی سست ہے جبکہ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott